shah corona 35

بھارت میں 11 پاکستانی ہندوئوں کا قتل ظلم ، اس کا حساب چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

Spread the love

پاکستانی ہندوئوں کا قتل

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ

بھارت میں 11 پاکستانی ہندوئوں کا قتل ظلم ، اس کا حساب چاہتے ہیں، لواحقین کو

انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت، دفتر خارجہ ہر ممکن کوشش کریگا، حکومت

نے ہندو سمادھی کو بہتر طریقے سے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خود کو

غیرمحفوظ محسوس نہ کیا جائے ملک کے آئین ودین کے مطابق اقلیتوں کے حقوق

کا تحفظ کیا جائیگا۔بدھ کو شاہ محمود قریشی نے بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں

کے قتل پر اسلام آباد میں ہندوبرادری کے احتجاج کے دوران پاکستان ہندو کونسل

کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کی ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ

ہم آپ کے اور ان متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، جو اموات

ہوئیں ان کا تعلق ہندو برادری سے تھا اور وہ پاکستانی تھے، تاہم بدقسمتی سے ہمیں

جو تعاون درکار تھا وہ بھارت سے نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ جو معلومات ہم ان

سے مانگنا چاہتے تھے اور مانگتے ہیں وہ ہمیں اس تفصیل سے نہیں بتاتے کیونکہ

لگتا یہ ہے کہ کوئی رازداری اور پردہ پوشی ہے اور وہ حقائق کو صحیح ظاہر

نہیں کرنا چاہتے، کیونکہ جب حقائق ظاہر ہوتے ہیں تو وہ بے نقاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم ہوا ہے اور ہم اس ظلم کا حساب چاہتے ہیں اور پاکستان کی

حکومت، دفترخارجہ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ آپ کو انصاف ملے، جس

دروازے پر بھی آپ دستک دینا چاہتے ہیں آپ ہمیں ساتھ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ

بدقسمتی سے بھارت میں ایسا رویہ اپنایا گیا ہے کہ وہاں کوئی اقلیت محفوظ نہیں

ہیں، تاہم ہم یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہم اپنی ان اقلیتوں خاص

طور پر ہندو برادری کو ایک بڑی ذمہ دار اقلیت سمجھتے ہیں، میں نے آپ کے

علاقے سے انتخاب لڑا ہے اور میں آپ سے واقف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا

فرض ہے کہ ہم آپ کی آواز اٹھائیں اور ہم اسے اٹھائیں گے، آپ بھارتی ہائی

کمیشن یا جس عدالت میں رجوع کرنا چاہیں گے ہم آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے، یہ

تکلیف صرف آپ کی نہیں پاکستان کی ہے کیونکہ وہ لوگ پاکستانی تھے۔ہندو

سمادھی سے متعلق انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا فوری نوٹس

لیا اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کو دوبارہ اور بہتر طریقے سے تعمیر کیا

جائے گا جس طرح ہم نے کرتارپور کا گوردوارہ دوبارہ استوار کیا ہے اسی طرح

ہندو سمادھی بھی دوبارہ تعمیر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آپ خود کو بالکل غیرمحفوظ

محسوس نہ کریں، ملک کے آئین اور دین کے مطابق آپ کے حقوق کا تحفظ کیا

جائے گا اور ہر فورم پر آپ کی آواز اٹھائیں گے۔اس موقع پر عالمی عدالت انصاف

میں جانے سے متعلق سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ ہرپہلو کا جائزہ

لیا جائے گا، اصل مقصد ان کی دادرسی ہونا ہے اور حکومت پاکستان ان کے ساتھ

مکمل تعاون کرے گی۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن اس

معاملے کو دیکھ رہا ہے لیکن بھارت اس میں کوئی صحیح جواب نہیں دے رہا اور

ایسے لوگوں کو ا?گے کیا جارہا کہ سارے کیس کا حلیہ بگڑ جائے۔ انہوں نے کہا

کہ ارنب گوسوامی کی جو گفتگو سامنے آئی ہے اس سے ظاہر ہوا کہ ایک حکومت

نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اپنے 40 سپاہی مروادیئے اور ان کی موت پر

افسوس کے بجائے خوشی کے اظہار کر رہے کہ اس سے ہماری الیکشن کی جیت

یقینی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ڈوزیئر اس بات

کی وضاحت کر رہے ہیں کہ وہ کس طرح دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے

ہیں جبکہ ای یو ڈس انفو لیب میں بھی سارے انکشافات ہوئے ہیں کہ جعلی این جی

اوز، جعلی پارلیمانی گروپ کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بین الاقوامی

مہم چلائی ہے، تاہم ان کا اصلی چہرہ وقت کے ساتھ بے نقاب ہورہا ہے۔ انہوں نے

کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر بین الاقوامی فورم، بین الاقوامی میڈیا، تھنک

ٹینک کو اپنا نقطہ نظر جو حقائق پر مبنی ہوگا وہ پیش کریں گے تو نہ چاہتے ہوئے

بھی ایک دن انہیں حقائق کو تسلیم کرنا ہوگا۔قبل ازیں ڈاکٹر رمیش کمار نے گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی یہ روایت رہی ہے کہ یہاں جو بھی غیرمسلم اقلیت

رہتی ہے ان کے حقوق کے حوالے سے حکومت اور ادارے تعاون کر تے ہیں اور

آپ نے حال ہی میں دیکھا کہ سپریم کورٹ نے سمادھی والے معاملے کا نوٹس بھی

لیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے پر سپریم کورٹ میں بھی درخواست دی ہے،

ان ہندوؤں کا دلت قوم سے تعلق ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بھارتی ہائی کمیشن میں

ایک درخواست دیں۔

پاکستانی ہندوئوں کا قتل

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں