اداکاری سے ریٹائرمنٹ 43

فی الحال اداکاری سے ریٹائرمنٹ لینے بارے نہیں سوچا ‘ قوی خان

Spread the love

اداکاری سے ریٹائرمنٹ

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں نے

اپنے کیرئیر کے دوران جو کچھ بھی سیکھا اسے جونیئر ز کو منتقل کرتا آرہا ہوں

،فن کسی کی ذاتی میراث نہیں ہے اور دوسروں کی رہنمائی کرنے والوں پر خدا

کی ذات اپنا خصوصی کرم کرتی ہے ۔ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ میں

نے اپنے پچاس سے ساٹھ سالہ کیرئیر میں ریڈیو ،اسٹیج ، ٹی وی او رفلم سے جو

کچھ سیکھا ہے اس کے بارے میں نئے اداکاروں کو بتاتا ہوں اور ہر سینئر فنکار

کو اسی طرح کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں جتنا بھی کام

کیا اس میں صرف او رصرف خدا کی ذات نے مجھے کامیابیاںدی ہیں اور ابھی بھی

اسی طرح جوش و خروش کے ساتھ کام کررہا ہوں جس طرح پہلے دن سے کر رہا

تھا۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال اداکاری سے ریٹائرمنٹ لینے بارے نہیں سوچا

کیونکہ کام کرنے سے ہی میں پرجوش اورتواناہوں ۔خدا کی ذات سے دعا ہے کہ

وہ تندرستی والی زندگی عطا کرے اور میں ہروقت اس کی نعمتوں کا شکر

اداکرتارہوں۔

اداکاری سے ریٹائرمنٹ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں