36

سائوتھ افریقہ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج)کھیلا جائیگا

Spread the love

ڈربن(صرف اردو آن لائن نیوز) سائوتھ افریقہ اور پاکستان

سائوتھ افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی

کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ(آج)بدھ کو کنگزمیڈ ، ڈربن میں

کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی

ویمنز چمپئن شپ کا حصہ ہے، تینوں میچز ڈے ہونگے۔پاکستان کی خواتین کرکٹ

ٹیم میزبان خواتین ٹیم کیخلاف تین ون ڈے میچز کے علاوہ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی

سیریز بھی کھیلے گی جس میں شرکت کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم پہلے ہی جنوبی

افریقہ میں موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا

دوسرا میچ 23جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ

26جنوری کو کھیلا جائیگا۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ختم ہونے کے بعد

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا

میچ 29جنوری کو کھیلا جائیگا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 31جنوری کو کھیلا جائے

گاجبکہ تیسرا اور آخری انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 3فروری کو کھیلا جائے گا

۔ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تمام میچز کنگز میڈ ، ڈربن

کے مقام پر کھیلے جائینگے۔پاکستان کی ٹیم جویریہ خان کی زیرقیادت میدان میں

اتریگی جبکہ میزبان خواتین ٹیم کی قیادت سنی لس کریں گی۔

سائوتھ افریقہ اور پاکستان

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں