برسبین (صرف اردو آن لائن نیوز) آسٹریلیا آخری ٹیسٹ شکست
بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد2وکٹوں سے
شکست دے کر سیریز2-1 سے جیت لی۔اس کامیابی کے بعد بھارت ٹیسٹ کرکٹ
کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کو
جیت کے لیے 328رنز درکار تھے ۔ بھارت کے 23سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریشابھ
پانٹ نے ٹی 20کرکٹ کی طرز سے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو کامیابی دلوانے
میں کلیدی کردار ادا کیا۔ریشابھ پانٹ نے 138گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی
جس کی وجہ سے بھارت نے کھیل ختم ہونے سے 18گیندیں قبل ہی ہدف حاصل
کر لیا۔آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں پیٹ کمنز نے چار،نیتھن لیون نے
دو جبکہ جوش ہیزلیووڈ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ریشبھ پنت کو شاندار ناقابل
شکست میچ وننگ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کے
پیٹ کمنز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔واضح رہے کہ بھارت نے دو سال
قبل 2018-19میںآسٹریلیا میں ہی کھیلی گئی بارڈر -گائوسکر ٹرافی بھی 2-1سے
اپنے نام کی تھی ، یوں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز کا بھرپور دفاع
بھی کیا۔بھارت 1988کے بعد پہلی ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کو برسبن کے مقام پر
ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔ آخری مرتبہ 1988 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو
یہاں شکست دی تھی۔
آسٹریلیا آخری ٹیسٹ شکست
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں