نہر میں دھکا دینے 34

سعودی عرب، غیرملکی شہری کو نہر میں دھکا دینے میں ملوث ملزم گرفتار

Spread the love

نہر میں دھکا دینے

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز) سعودی عرب میں پولیس نے ایک غیرملکی

شہری کو آبی گذرگاہ میں دھکا دے کر گرانے اور اس واقعے کی سنیپ چیٹ پر

ویڈیو بنا کر وائرل کرنے میں ملوث شخص ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف

قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم

سنیپ چیٹ پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میںایک شخص ایک غیرملکی کو

دھکا دے کر نہر میں گرا رہا ہے اور ساتھ ہی اس نے اپنے موبائل کیمریسے اس

کی فوٹیج بھی بنائی جسے اس نے اپنے اکاونٹ پر پوسٹ کر دیا۔الریاض کے

علاقے کے پولیس ترجمان کیپٹن خالد الکریدیس نے بتایا کہ ایک غیرملکی شہری

سے بدسلوکی کرنے والے ملزم کی شناخت کرنے کے بعد اسے پکڑ لیا گیا ہے۔ اس

کے پراسیکیوٹر کی عدالت میںپیش کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف مزید قانونی

کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ اس کیس میں مزید دو دیگر دیگر

ملزمان کو بھی پکڑا گیا ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جا رہی

ہے۔

نہر میں دھکا دینے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں