39

فیس بک ترکی کے مطالبہ پر نمایندے کے تقرر پرآمادہ

Spread the love

فیس بک ترکی

نیویارک(صرف اردو آن لائن نیوز) فیس بک نے ترکی کا انقرہ میں قانونی نمایندے

کے تقرر سے متعلق مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔اب سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے

سے متعلق قانون کی پاسداری کرتے ہوئے فیس بک ترکی میں اپنے نمایندے کا

تقرر کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی نے گذشتہ سال جولائی میں اس قانون

کی منظوری دی تھی۔اس کے تحت سوشل میڈیا کی ویب گاہوں کی مالک بڑی

کمپنیاں فیس بک اور ٹویٹر وغیرہ ترکی میں اپنے نمایندوں کے تقرر کی پابند ہیں

تاکہ وہ اپنے مواد سے متعلق شکایات کو فوری طور پرنمٹا سکیں۔اس قانون کے

تحت جو کمپنیاں سرکاری طور پر اپنا نمایندہ مقرر کرنے سے انکاری ہوتی ہیں، تو

ان پر جرمانہ عاید کیا جا سکتا ہے،ان کے اشتہارات پر پابندی عاید ہوسکتی ہے۔ان

کے بینڈ وڈتھ کو کم کیا جاسکتا ہے،اس کے نتیجے میں ان کے نیٹ ورکس کی

رفتار انتہائی سست ہوسکتی ہے۔ترکی میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے مقامی نمایندے

نجی اور ذاتی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مواد کو 48 گھنٹے میں ہٹانے

کے پابند ہیں لیکن اگر وہ ایسا کرنے سے انکار کرتے ہیں تو انھیں مواد ہٹانے کی

درخواستوں کا جواب دینا ہوگا۔اگر ممنوعہ مواد کو 24 گھنٹے میں نہیں ہٹایا جاتا تو

متعلقہ کمپنی نقصانات کے ازالے کی پابند ہے۔قانون کے تحت سوشل میڈیا کاڈیٹا

ترکی میں ذخیرہ کیا جانا چاہیے۔اس شق کے حوالے سے اس تشویش کا اظہار کیا

جارہا ہے کہ ترک حکومت توپہلے ہی آزادیِ اظہار کے خلاف قدغنیں لگانے اور

کریک ڈان کے ریکارڈ کی حامل ہے۔اس صورت میں وہ مزید انتقامی کارروائیاں

کرسکے گی۔فیس بک سے پہلے لنکڈاِن ، یوٹیوب ، ٹِک ٹاک ، ڈیلی موشن اور

روس کی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ وی کونٹیکٹے ترکی میں اپنے قانونی نمایندوں

کا تقرر کرچکی ہیں۔ترکی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کارکن میلینا بویوم نے ایک

ٹویٹ میں کہا کہ اس قانون سے ملک میں آن لائن اظہار رائے کی آزادی پرمزید

قدغنیں لگیں گی جبکہ یہاں پہلے ہی آزاد میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔ان کا کہنا

تھا کہ اس قانون پر عمل درآمد کے انسانی حقوق کے لیے سنگین مضمرات ہوں

گے۔کمپنیاں پابندیوں کی درخواست یا موقع بہ موقع ڈیٹا کو بلاک کرنے کے احکام

کی مزاحمت نہیں کرسکیں گی۔وہ صارفین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی پابندی ہوں گی۔

فیس بک ترکی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں