چینی معیشت 100ٹریلین 41

چینی معیشت پہلی بار100ٹریلین یوآن سے زیادہ ہوگئی

Spread the love

چینی معیشت 100ٹریلین

نیو یارک /بیجنگ(صرف اردو آن لائن نیوز) مشہور امریکی اخبار وال اسٹریٹ

جرنل نے چین کو 2020 میں معاشی نمو حاصل کرنے والا واحد ملک قرار دیتے

ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس چینی معیشت کا حجم پہلی بار 100 ٹریلین

یوآن سے زیادہ ہوگیا۔میڈیرپورٹس کے مطابق اس حوالے سے چین کے قومی دفتر

اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار

کے مطابق 2020 میں چینی جی ڈی پی کی مالیت 101.5986 ٹریلین یوآن تک

جاپہنچی جبکہ اس میں 2019 کی نسبت 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔2020 میں

درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 32155.7 بلین یوآن تھی جس میں اس

سے پچھلے سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ان میں برآمدات کی مالیت 4.0 فیصد اضافے کے ساتھ 17932.6 بلین یوآن تک جاپہنچی۔ تاہم درآمدات

0.7 فیصد کی کمی کے ساتھ 14233.1 بلین یوآن رہیں۔معمول کی تجارت میں

درآمدات و برآمدات کی مالیت کا حصہ کل درآمدات و برآمدات میں 59.9 فیصد بنا،

جو 2019 کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ رہا۔تجزیہ نگاروں کا حوالہ دیتے ہوئے

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ کووڈ 19 کے اثرات کے باعث عالمی منڈی میں

طبی مصنوعات اور گھر سے دفتری امور انجام دینے سے متعلق مصنوعات کی

مانگ میں اضافے سے چین کی برآمدات میں مسلسل اضافے کی بھی توقع ہے۔

چینی معیشت 100ٹریلین

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں