لڑکی پیٹ بال برآمد 32

سعودی عرب: لڑکی کے پیٹ سے ایک کلو بال برآمد

Spread the love

لڑکی پیٹ بال برآمد

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز)سعودی عرب میں معدے کی سرجری کے دوران

ایک حیران کن واقعہ پیش آیاہے جب ایک لڑکی کے پیٹ میں تکلیف کے بعد اسے

اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے معدے کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹر یہ دیکھ کر

حیران رہے کہ لڑکی کے معدے میں ایک کلو گرام سے زیادہ بال جمع ہوچکے

تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ المکرمہ کے کنگ فیصل اسپتال میں جنرل

سرجری ڈیپارٹمنٹ میں میڈیکل ٹیم نے پیٹ کے گانٹھ میں مبتلا 18 سالہ لڑکی کا

آپریشن کیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال میں ایک لڑکی کو لایا گیا جس کے پیٹ میں

تکلیف تھی۔ ضروری تجزیے اور ایکس رے کرانے اور اینڈوسکوپ کے ذریعے

معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ پیٹ کے اندر ایک کلو گرام سے زیادہ بال ایک

گانٹھ کی شکل میں جمع ہیں اور انہوںنے معدے میں ایک دیوار بنا دی ہے۔ ڈاکٹروں

نے لڑکی کے پیٹ کی فوری سرجری کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کو بتایا گیا کہ لڑکی

طویل عرصے سے بال نگلتی رہی ہے اور یہ بال اس کے معدے میں ایک جگہ

جمع ہوتے رہے ہیں۔اسپتال میں سرجن کنسلٹنٹ لیڈی ڈاکٹر العنود ششہ نے بتایا کہ

اس طرح کے واقعات ایسی نوعمر لڑکیوں میں ہوتے ہیں جو کسی نفسیاتی

عارضے کا شکار ہوں۔

لڑکی پیٹ بال برآمد

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں