اسمارٹ اسٹاپ اینڈ سرچ 155

اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی کا اسمارٹ طریقہ ”اسمارٹ اسٹاپ اینڈ سرچ”متعارف کرا دیا

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) اسمارٹ اسٹاپ اینڈ سرچ

اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت سے چیک پوسٹیں ختم کرنے کے بعد

سیکیورٹی کا اسمارٹ طریقہ طریقہ متعارف کروا دیا۔اسلام پولیس کے آفیشل ٹوئٹر

اکائونٹ سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں سیکیورٹی

کے اس جدید طریقہ کار”اسمارٹ اسٹاپ اینڈ سرچ”کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ایس

پی اسلام آباد پولیس محمد عمر خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وفاقی

دارالحکومت میں کرائم کنٹرول کے لیے ایک نئی اسٹریٹجی شروع کی ہے جس

میں ہر زون میں ایک اسٹاپ اینڈ سرچ سرپرائز پوائنٹ ہوتا ہے، ہر دو گھنٹے بعد

پولیس اہلکار اپنی پوزیشن تبدیل کرتے ہیں اور نئی جگہ پر جاتے ہیں۔انہوں نے

بتایا کہ اسلام آباد کی جتنی بھی بڑی سڑکیں ہیں وہاں کرائم کو کنٹرول کرنے کے

لیے چیکنگ کی جاتی ہے، ساتھ ساتھ عوام کی عزت و وقار کو یقین بنانے کے لیے

اور ان کے تحفظ کے لیے ہم نے اس چیکنگ سسٹم کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ

اس میں 5 مرد کانسٹیبلز کے ساتھ ایک لیڈی کانسٹیبل ہوتی ہے جو چیکنگ کر رہی

ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اسمارٹ کار بھی چیکنگ کے

دوران اس علاقے میں موجود ہوتی ہے جو ہر چیز کو لائیو دیکھ رہی ہوتی ہے اور

وہ فیڈ سیف سٹی کمانڈ سینٹر سے بھی مانیٹر ہو رہا ہوتی ہے، ساتھ ساتھ ہمارے

آفیسرز جن کے پاس ہینڈ سیٹ ہیں وہ بھی اس کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔ایس پی

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہم چیکنگ کے ساتھ ساتھ اس چیز کو یقینی بناتے ہیں

کہ عوام کو کم سے کم مشکل کا سامنا ہو اور پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے

کہ چیکنگ اس طرح سے کرنی ہے کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور ایسی

گاڑیاں جن میں فیملیز ہیں ان کا خاص خیال رکھا جائے۔

اسمارٹ اسٹاپ اینڈ سرچ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں