وزیرستان سیکیورٹی فورسز آپریشن
راولپنڈی (صرف اردو آن لائن نیوز) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے
آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے
مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے نارگوسا میں خفیہ
اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا۔بیان کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے
تبادلے میں 2دہشت گرد عثمان علی اور وحید لشتئی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور کو
زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد تحریک
طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سجنا گروپ کے سرگرم اراکین اور آئی ای ڈی ماہر،
دہشت گردوں کے ٹرینر، موٹی ویٹر تھے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں
ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد عثمان 14اکتوبر 2020کو
سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا، جس کے نتیجے میں
کیپٹن عمر چیما، 2جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 3جوان شہید جبکہ 4دیگر زخمی
ہوگئے تھے۔,
سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا، جس کے نتیجے میں
کیپٹن عمر چیما، 2جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 3جوان شہید جبکہ 4دیگر زخمی
ہوگئے تھے۔
وزیرستان سیکیورٹی فورسز آپریشن
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں