قرنطینہ سنٹر علی امین 31

موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو سر کرنا بڑا اعزاز ہے، علی امین گنڈاپور

Spread the love

دوسری بلند ترین چوٹی

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی

امین خان گنڈاپورنے کہا ہے کہ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو

سر کرنا بڑا اعزاز ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کے ٹو سر کرنے والی دس

رکنی نیپالی کوہ پیما ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کوہ پیما ٹیم نے عظیم ہمت ،

بہادری اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے ، موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین

چوٹی کو سر کرنا بڑا اعزاز ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کوہ پیماؤں کی

دلچسپی کی درجنوں چوٹیاں موجود ہیں، پاکستان میں ہر سال کوہ پیماؤں کی

درجنوں ٹیمیں کوہ پیمائی کے لیے آتی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت تمام

کوہ پیماؤں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، پاک فوج اور دیگر سیکورٹی

اداروں نے متعدد بار خطرناک موسمی صورتحال سے دوچار کوہ پیماؤں کو

ریسکیو کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں موسم سرما کے حوالے سے سیاحت کا

زبردست صلاحیت موجود ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں موسم سرما کے

حوالے سے بھی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر

نے کہاکہ موسم سرما میں سیاحت کے فروغ سے گلگت بلتستان کے عوام کو

روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، وفاقی وزیر کی جانب سے ہسپانوی کوہ پیما

سرجیو منگوٹ کی ہلاکت پر گہرے دکھ و رنج کا بھی اظہار کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ

پوری پاکستانی قوم دنیا کے ان باہمت کوہ پیماؤں کو سلام پیش کرتی ہے۔

دوسری بلند ترین چوٹی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں