32

پاکستان نے کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان کرونا ویکسین اجازت

پاکستان نے کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ

کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے برطانوی ویکسین اے زیڈ ڈی

1222 کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی ہے، اے زیڈ ڈی 1222 کورونا

ویکسین آکسفورڈ، آسٹرازنیکا کی تیار کردہ ہے۔ذرائع کے مطابق منظوری ملنے پر

آسٹرازنیکا ویکسین درآمدکے بعد پاکستان میں استعمال ہو سکے گی، برطانوی

کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت پاکستان کمپنی نے مانگی تھی۔کراچی کی

فارما کمپنی آسٹرازینکا کی کرونا ویکسین درآمد کرے گی اور نجی سیکٹر کی

درآمدہ اسٹرازینکا ویکسین کی قیمت حکومت طے کرے گی۔آسٹرازنیکا کی کورونا

ویکسین تمام عمر کے افراد کیلئے موثر پائی گئی ہے اور یہ ویکسین برطانوی

وزارت صحت سے منظور شدہ ہے، اس ویکسین کی کامیابی کا تناسب 62 فیصد

ہے۔

کورونا سے 45افراد جاں بحق ، 2234نئے کیسز رپورٹ ہوئے

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 45افراد جاں بحق اور 2234نئے کیسز

رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار

جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 45 افراد

جاں بحق ہوگئے۔این سی اوسی کے مطابق ایک روز میں 2 ہزار 432 افراد میں

کورونا کی تشخیص ہوئی،ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 763 ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ

72 ہزار 099 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی

تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 770 ہوگئی۔

پاکستان کرونا ویکسین اجازت

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں