پمز ہسپتال ڈاکٹر منظور 36

پمز ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر منظور کورونا کے باعث انتقا ل کر گئے

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پمز ہسپتال ڈاکٹر منظور

پمز ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمر جنسی ڈاکٹر منظور کورونا کی وجہ سے انتقا ل

کر گئے ۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈاریکٹر ایمرجنسی کچھ ہی دیر قبل جان کی بازی

ہار گئے،40 سالہ ڈاکٹر منظور گزشتہ ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھے،کورونا کی

وجہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر منظور انتقال کر گئے ،وائے ڈی اے

کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیا۔ صدر وائے ڈی اے کے مطابق

ڈاکٹر منظور کے خاندان والوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ صدر وائے ڈی اے

اسلام آباد نے بتایاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہیلتھ کئیر ورکرز قوم کی خاطر

قربانیاں دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فیض خان اچکزئی نے کہاکہ ڈاکٹر منظور کی ہیلتھ

کمیونٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بطور ڈپٹی ڈاریکٹر ایمرجنسی

مرحوم نے ہمیشہ پیشہ وارانہ انداز میں مریضوں کی خدمت کی۔ سیکرٹری جنرل

وائے ڈی اے کے مطابق حکومت سے مرحوم کے خاندان والوں کی مالی معاونت

اور شہید پیکیج کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عزیز چوہدری

کے مطابق حکومت ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے تحفظ کے لیے حفاظتی

اقدامات میں اضافہ کرے۔

پمز ہسپتال ڈاکٹر منظور

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں