جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 37

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 14 سال کے بعد پاکستان پہنچ گئی

Spread the love

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 14 سال کے طویل

وقفے کے بعد باہمی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی ہے،جنوبی افریقہ کا 38 رکنی

اسکواڈ خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچا ، پروٹیز کی قیادت وکٹ کیپر

بیٹسمین کوانٹن ڈی کوک کررہے تھے۔جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے

خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے

درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ

راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی

سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹونٹی

انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 11، 13 اور

14 فروری کو ہوں گے۔پروٹیز کھلاڑی اپنی قرنطینہ کی مدت کراچی میں مکمل

کریں گے، جس کے بعد انہیں ٹریننگ سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچوں میں

شرکت کی اجازت ہوگی۔ دورہ پاکستان کے دوران جنوبی افریقا کی ٹیم کو سرکاری

مہمان کے مساوی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی

کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، آخری مرتبہ جنوبی افریقا

2007 میں پاکستان آئی تھی تاہم دونوں ملکوں کے درمیان باہمی ہوتی رہی ہیں اور

پاکستان نے جنوبی افریقا کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں کی ہے۔ 1995 کے

بعد سے لے کر اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کْل 11 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا

چکی ہیں۔ ان 11 میں سے 7 میں جنوبی افریقا جبکہ ایک میں پاکستان نے کامیابی

حاصل کی ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں