امریکہ نے چین کوجنگ کی دھمکی دے دی 36

ٹرمپ نے ویڈیو میسج میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا، باڈی لینگویج ایکسپرٹ

Spread the love

ٹرمپ ویڈیو میسج

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) باڈی لینگویج ایکسپرٹ بروس ڈرہم نے کہاہے

کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دوبارہ مواخذے کی کارروائی کے بعد اپنے حالیہ ویڈیو

پیغام میں حامیوں کو خفیہ پیغام دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

بروس ڈرہم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مائنڈ گیم کھیلا ، جس میں

انہوں نے اپنے حامیوں کو ساتھ رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔باڈی لینگویج

ایکسپرٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیغام میں کیپیٹل ہل میں پرتشدد واقعات کی

مذمت ضرور کی لیکن وہ ان کی روک تھام کے لیے اپنے اقدامات بتانے میں ناکام

رہے ۔بروس ڈرہم نے کہا کہ یہ بات واضح طور پر کہی جاسکتی ہے کہ صدر کے

ویڈیو پیغام میں خلوص نیت کا فقدان تھا اور انہوں نے بے اطمینانی کا اظہار کیا۔

ٹرمپ کا جاتے جاتے اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے اہم فیصلہ

اپنے اقتدار کے آخری چند ایام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے

تحفظ اور ایران کے خلاف اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید ایک اہم

فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسا فیصلہ جاری کیا

جس نے مشرق وسطی اور جنوب مغربی ایشیا میں امریکی فوجی کارروائیوں کی

نگرانی کرنے والے صدر دفاتر کو حیران کر دیا ہے۔ٹرمپ نے امریکی سنٹرل

کمانڈ کو اسرائیل کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا جو

مشرق وسطی اور ایشیا میں فوجی کارروائیوں کی قیادت کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ اعلان اسرائیل کے بحرین، متحدہ عرب امارات ، سوڈان اور مراکش کے ساتھ

تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے ضمن میں ہوا ۔ اس اعلان کے بعد اسرائیل

امریکی سنٹرل کمانڈ کی نگرانی میں شامل اکیسواں ملک بن جائے گا اور ایران

کے خلاف مناسب اتحاد میں خطے کے ممالک کے ساتھ تیزی سے تعاون کرے گا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق چیف آف اسٹاف مائک جونز نے کہا کہ متنازعہ

تبدیلی کی اچھی وجوہات ہیں۔ میرے خیال میں اسرائیل کو امریکی سنٹرل کمانڈ میں

منتقل کرنا عقل مندی کی بات ہے۔

ٹرمپ ویڈیو میسج

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں