36

برطانیہ کا نیا کورونا وائرس امریکا میں پھیل سکتا ہے،امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول

Spread the love

برطانیہ کا کورونا وائرس

لندن(صرف اردو آن لائن نیوز) امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبردار کیا ہے

کہ جلد ویکسی نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا

وائرس دو مہینے میں امریکا میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں

ادارے کے مطابق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے خبردار کیا کہ جلد ویکسی

نیشن نہ کی گئی تو برطانیہ میں پھیلنے والا تبدیل شدہ کورونا وائرس دو مہینے میں

امریکا میں بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے، برازیل میں پایا جانے والا وائرس

برطانیہ پہنچ گیا۔ پروفیسر وینڈی بارکلے نے کہا کہ پہلے سامنے آئے کورونا

وائرسز سے یہ مختلف لیکن زیادہ متعدی ہے۔ وائرس مسلسل ہیت تبدیل کرتے

رہتے ہیں، اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن

کا کہنا تھاکہ جب کال آئے، ویکسین لگوائیں۔ گھر پر رہیں تاکہ زندگیاں بچائی جاسکیں۔دوسری جانب فرانس بھر میں ہفتہ سے روز شام 6 بجے سے صبح

6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا جبکہ یونان میں پیر سے لاک ڈاون ختم کرنے کا

اعلان کردیا گیا۔,

6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا جبکہ یونان میں پیر سے لاک ڈاون ختم کرنے کا

اعلان کردیا گیا۔

برطانیہ کا کورونا وائرس

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں