آج کا دن 43

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
آپ جن پریشانیوں اور مشکلات کے شکار تھے، ان شاء اﷲ ان سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور راستے کی رکاوٹیں آہستہ آہستہ دور ہوتی چلی جائیں گی۔ آپ کو اندازے سے زیادہ بہتری ملے گی اور گھر میں جاری الجھن اور جھگڑوں کا خاتمہ بھی ہوگا ۔کافی دنوں سے جو مالی تنگ دستی چل رہی تھی، اس کا بھی کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔ رشتے وغیرہ کی بات آگے جا سکتی ہے، فی الحال انتظار کریں۔
ثور
وقت جو اچھا تھا، آپ نے اس کی قدر نہیں کی۔ اب کئی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں اور حالات دن بدن خراب ہوتے چلے جا رہے ہیں،اس میں سارا قصور آپ کا ہی معلوم ہوتا ہے۔ جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وہ ابھی سرمایہ کاری نہ کریں، رقم ڈوب سکتی ہے۔ فی الحال جو کام کر رہے ہیں، اس پر ہی توجہ دیں تو بہتر رہے گا۔ یہ ہفتہ صحت کے حوالے سے اہم ہے۔
جوزہ
جن امور کا شکار تھے،ان سے نکلنے کے لئے ان شاء اﷲ اس ہفتے اچھی خبریں آئیں گی اور گھر میں بھی سکون کی فضا قائم ہو گی۔ کاروبار کے حوالے سے بھی اچھا سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے نوکری کی تلاش میں تھے، ان کو بھی جلد خوشخبری ملے گی ۔جن افراد نے بیرون ملک سفر کرنا ہے، ان کو فی الحال کامیابی ملتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی۔
سرطان
جن افراد نے مالی طو پر کافی مشکل دن گزارے ہیں، اب اﷲ نے چاہا تو ان کا ایک بڑا اچھا سلسلہ بن سکتا ہے ۔ جن لوگوں نے کاروبار کو تبدیل کرنا ہے، وہ بھی اب قدم اٹھا سکتے ہیں۔ یہ دن آپ کی محنت مانگ رہے ہیں، جس قدر محنت کریں گے ،اتنا ہی پھل ملے گا۔ بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہوگی۔ اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبریں مل سکتی ہیں، ان شاء اﷲ
اسد
آپ کو جو بھی بات تنگ کر رہی ہے، اﷲ پاک سے دعا کریں، اس کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکل آئے گا۔ جانتا ہوں کہ بڑی ٹینشن ہے، مگر (حسبنا اﷲ و نعیم الوکیل) کا ورد ان معاملات کا حل بھی ہے۔ یہ دن اب نئے فیصلے کرنے کے ہیں۔ آپ کو ہمت کرکے اب یہ کرنا ہوگا، تاکہ مستقبل کی سمت درست ہو سکے، اگر ایسا نہ کیا تو پھر وہی پرانے معاملات تنگ کرتے رہیں گے اور پریشان رہیں گے۔
سنبلہ
اس ہفتے صحت کا صدقہ دیں اور اپنے دل کے معاملات بھی خاص طور پر ٹھیک رکھیں۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بیمار ہیں، وہ استخارے کی مدد لیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کوئی بندش وغیرہ تو نہیں ہے۔ پوراگھر جیسے جکڑن میں آیا ہوا ہے، جو سخت پوزیشن ظاہر کر رہا ہے۔ سورۂ بقرہ کی تلاوت 41دنوں تک روزانہ ضرور سنیں یا کریں، تاکہ گھر سے ان چیزوں کا خاتمہ ہوسکے۔
میزان
آپ کو جس مقصد کی تلاش تھی، آپ اس کے قریب پہنچ گئے ہیں اور کسی بھی وقت خوشخبری مل سکتی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے مالی طور پر سخت پریشان تھے، ان کے لئے یہ ہفتہ بڑا اہم ہے۔ ان کو اب بڑی کامیابیاں ملنے کی امید ہے ۔گھر کے حالات بھی ان شاء اﷲ اچھے ہوں گے، مگر ابھی اولاد کے حوالے سے اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی اشد ضرورت ہے، ورنہ نقصان ہوگا۔
عقرب
آپ کو آج ہی اپنے معاملات میں کامیابی ملنے کی بہت امید ہے اور پورا ہفتہ اس کا تسلسل برقرار رہے گا، اس لئے روزگار کی طرف پوری توجہ درکار ہے۔ آپ کو اندازے سے زیادہ کامیابی ملے گی، تب جب محنت کریں گے اور اپنی عقل کا استعمال کرتے ہوئے اپنے دل کے معاملات کو قابو میں رکھیں گے، جو اس وقت خرابی ظاہر کررہے ہیں اور آپ اپنی کسی حد پر قائم نہیں رہ پا رہے۔
قوس
جن لوگوں کو ملازمت کی تلاش تھی، ان کا سلسلہ اب ان شاء اﷲ کسی وقت بھی بن جائے گا، فکر مند نہ ہوں۔ سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا اور جس طرف سے امید لگا رکھی تھی، اس کے پورے ہونے کے امکانات بھی روشن ہیں۔ اس ہفتے سفر کا خانہ بند ہے، چاہ کر بھی کامیابی نہیں ملے گی، فی الحال انتظار کی کیفیت میں رہیں گے اور بات آگے کی جانب بڑھتی چلی جائے گی۔
جدی
آپ کو اب عقل سے کام لینا ہوگا، مخالفین پوری شدت سے آپ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، آپ کی ذرا سی غلطی بہت سے معاملات خراب کر سکتی ہے اور آپ کو کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ ماضی میں آپ نے جو کیا اس کی توبہ کریں اور اﷲ پاک سے دعا کریں کہ وہ تمام گناہوں کی پردہ پوشی فرمائے، پھر سیدھے راستے پر چلیں، ان شاء اﷲ کسی بھی قسم کا کوئی خوف نہیں ہوگا۔
دلو
آپ کو اب کسی بات سے بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، مشتری اور شمس دونوں ہی زائچے میں موجودہیں، جو عزت، دولت اور شہرت کے حصول میں مددگار ہوتے ہیں، ان شاء اﷲ اب کامیابی کا یہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو دیر تک جاری رہے گا، مگر تب ایسا ہوگا، جب آپ کی نیت صاف ہوگی، اس وقت تو سارا راستہ صاف ہے اور آپ کی توجہ درکار ہے، بس وقت کو ضائع نہ کریں۔
حوت
آپ کے لئے اس ہفتے دو تین خوشی کی خبریں ہیں اور ضرورت کے تحت رقم بھی ہاتھ میں آ جائے گی۔ آپ کو آئندہ کے بارے میں بھی اطلاع مل سکتی ہیں، بس خانگی امور کا خانہ بے حد متاثر ہے۔ اپنوں سے اختلافات ہو سکتے ہیں۔ غصہ کم کریں اور خود کو ان سے دور کرلیں۔ دماغ بوجھل ہے ، بات بھول جاتے ہیں، سمجھ میں کچھ نہیں آتا، اس لئے سورۂ بقرہ کی تلاوت روزانہ کریں یا سن لیا کریں۔

آج کا دن

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں