10

سنتھیا اور رحمن ملک نے صلح کرلی

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) سنتھیا رحمن ملک صلح

امریکی خاتون سنتھیا رچی اور سینیٹر رحمان ملک نے صلح کرلی، اسلام آباد

ہائیکورٹ نے دونوں فریقین کی ایک دوسرے کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی

متفرق درخواستیں منظور کرلیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے

امریکی خاتون سنتھیا رچی کی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف درخواستیں

واپس لینے کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی

نے رحمان ملک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور جسٹس آف پیس کے

فیصلے کے خلاف بھی درخواست دی تھی جبکہ سنیٹر رحمان ملک نے جسٹس آف

پیس کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔ دونوں فریقین نے اپنی

اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے متفرق درخواست منظور کرکے تمام

درخواستیں خارج دیں۔

نیواسلام آباد پر مسافر کو چھوڑنے کیلئے آنے والا شخص سے اسلحہ بر آمد

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے مسافر کو چھوڑ نے کیلئے آنے والے

شخص سے اسلحہ بر آمد کرلیا ۔اے ایس ایف کے مطابق مسافر کو چھوڑنے کیلئے

آنے والے شخص کے پاس سے تیس بور پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم پستول کا لائنسنس بھی دکھانے سے قاصر رہا،ملزم سجا

د کو اے ایس ایف نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی۔ اے ایس ایف

کے مطابق ابتدائی طور پر کنٹرول روم لایا گیا پھر ایرپورٹ پولیس کے حوالے کر

دیا گیا۔

سنتھیا رحمن ملک صلح

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں