میشا شفیع ہراسگی کیس 36

میرے دشمن بھی اپنی گاڑی میں میرے گانے بجاتے ہیں، میشا شفیع

Spread the love

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) گاڑی میں میرے گانے

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ میشا شفیع نے دعویٰ کیا ہے کہ اْن

کے دشمن بھی اپنی گاڑی میں اْن کے گانے بجاتے ہیں۔میشا شفیع نے اپنے تصدیق

شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں مائیک

تھامے گانا گنگناتی نظر آرہی ہیں۔میشا شفیع کے اس طنزیہ پیغام پر سوشل میڈیا

صارفین کا تبصرہ جاری ہے، کچھ صارفین گلوکارہ کے پیغام کو سراہا رہے ہیں تو

وہیں کچھ لوگ اْن پر تنقید کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ میشا شفیع

کی جانب سے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے گئے

تھے۔سپریم کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کے کیس کو پہلے سے اعلیٰ عدلیہ میں

زیر سماعت جنسی ہراسانی کے از خود نوٹس کیس میں ضم کردیا۔میشا شفیع نے

دسمبر 2019 میں جنسی ہراسانی کی شکایت گورنر پنجاب اور محتسب اعلیٰ

پنجاب کی جانب سے مسترد کیے جانے اور بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی جانب

سے بھی اپنی درخواست مسترد کیے جانے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔تینوں مقامات سے درخواست مسترد ہوجانے کے بعد میشا شفیع نے دسمبر

2019 میں سپریم کورٹ میں مذکورہ معاملے پر درخواست دی تھی، جس پر پہلی

سماعت ایک سال بعد 11 جنوری 2021 کو ہوئی۔میشا شفیع کی درخوست پر

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مختصر سماعت کرتے ہوئے

میشا شفیع اور علی ظفر کے وکلا کو اپنے اعتراضات جلد جمع کروانے کی ہدایت

کی۔

گاڑی میں میرے گانے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں