19

پاکستان میں اداروں کی بالادستی تسلیم نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن

Spread the love

اداروں کی بالادستی

لورالائی (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے

صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کہہ رہے ہیں پرانے چوروں کو

واپس لا ئوتاکہ روٹی تو ملے،فیصلہ کن وقت آگیا ہے ،فیصلہ کرنا ہے پاکستان کے

مالک عوام ہیں یا کچھ طاقت ادارے ہیں،بلوچستان کے عوام دھاندلی کی پیداوار

حکومت کو مسترد کرتے ہیں ، ووٹ چوری کرکے آنے والے حکومت کو قوم پر

مزید مسلط ہونے کا کوئی حق حاصل نہیں ،مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں آج قوم

ایک پلیٹ فارم پر ہے، عمران خان کو جانا ہی ہوگا ۔ بدھ کو یہاں جلسے سے

خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے صدر اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لورالائی میں عظیم المثال اور تاریخی اجتماع میں

عوام کی بے مثال کی شرکت اس بات کا اعلان ہے کہ بلوچستان کے عوام دھاندلی

کی پیداوار حکومت کو مسترد کرتے ہیں اور ووٹ چوری کرکے آنے والے

حکومت کو قوم پر مزید مسلط ہونے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم

نے قصد کیا ہے کہ واپس لے کر رہیں گے اس ملک میں عوام کی مرضی کی

حکومت قائم ہو کر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ جنگ پاکستان میں جمہوری

فضاں کی بحالی، آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور قانون کی عمل

داری کے لیے ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس مقصد کے لیے ایک

پلیٹ فارم پر ہیں۔انہوںنے کہاکہ مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں آج قوم ایک پلیٹ

فارم پر ہے، ہم نے پورے ملک میں جلسے کیے ہیں، کراچی، لاہور، بہاولپور،

مالاکنڈ اور آج لورالائی دور دراز علاقوں میں عوام کا سمندر ہمارے جلسوں میں

امنڈ آتا ہے، یہ موجیں مارتا ہوا سمندر کوئی مقاصد اور نظریہ رکھتا ہے اور اس

ملک کے لیے کوئی مطالبہ رکھتا ہے۔وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں عمران خان کو جانا ہی ہے، یہ ایک غیر متعلقہ شخص

ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فیصلہ یہ کرنا ہے کہ پاکستان کا مالک پاکستان

کے عوام ہیں یا پاکستان کا مالک ہمارے کچھ طاقت ور ادارے ہیں، آج فیصلہ کن

وقت آگیا ہے، آج ہم نے فیصلہ کن جنگ لڑنی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ جعلی حکومت

اورجعلی وزیراعظم کو عقل نہیں ہے، اس کا تو کوئی نظریہ ہی نہیں ہے، کبھی

کہتا ہے میری حکومت آئے گی تو ریاست مدینہ بناں گا، چند گزرتے ہیں تو کہتا

ہے کہ پاکستان میں چین جیسا نظام ہونا چاہیے، تھوڑا عرصہ گزرتا ہے تو کہتا ہے

کہ ایران جیسا انقلاب آنا چاہیے، ابھی چند ہوئے کہتا ہے کہ پاکستان کو ایک

امریکی نظام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران نے کہا تھا کہ خدا کرے

بھارت میں مودی کامیاب ہوجائے، مودی کامیاب ہوا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے

گا، اب مودی کامیاب بھی ہوگیا اور مسئلہ حل ہوگیا کہ کشمیر پر اس نے قبضہ

کرلیا۔انہوں نے کہا کہ ان کو کشمیر پر بات کرنے کا کیا حق پہنچتا ہے، کبھی ہم

85 ہزار مربع کلومیٹر کشمیر کی بات کرتے تھے اور آج ہم 5 ہزار کلومیٹر کشمیر

کی بات کر رہے ہیں، ہم نے گلگت بلتستان کو بھی کشمیر سے الگ کردیا۔انہوںنے

کہاکہ گلگت بلتستان کی آبادی 15 سے 20 لاکھ ہے اس سے تو صوبہ بنایا جارہا

ہے لیکن ہمارے قبائلی علاقوں کے عوام جن کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے اس سے

صوبہ بنانے کا حق نہیں دیا جا رہا ہے تو اس قسم کے فلسفے کوئی احمق بتا سکتا

جس طرح ہمارے حکمران بتا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابر نے آزادی

کی جنگ لڑی اور انگریز کو ہندوستان کی سرزمین چھوڑنے پر مجبور کیا لیکن

پاکستان کی صورت میں ابھی بھی کالونی کی علامات موجود ہیں، ہم نے پاکستان

کو امریکی کالونی نہیں بننے دینا اورپاکستان کو دنیا میں آزاد اور خود مختار

ریاست کے طور پر متعارف کروانا ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہمارا اپنا ملک

ہے اور ہمیں اپنے ملک کے حوالے سے سے سوچنا ہے، ہمارے حکمرانوں میں

خود اعتمادی نام کی کوئی چیز نہیں، اگر انہیں پاکستان کالونی نظر نہ آتا تو یہ اوٹ

پٹانگ باتیں نہ کرتا، کبھی امریکا کے نظام کی بات کرے اورکبھی چین کے نظام

کی بات کرے۔انہوںنے کہاکہ مدینہ کی ریاست کے نام پر قوم کو بے وقوف بنایا ہے

اور ملک میں طاقت وروں کا فلسفہ ہے، آج ہماری مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے،

آج پڑوسی ملک ہمارے ساتھ کھڑا نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان تو ہے

ہی ہمارا دشمن لیکن آج افغانستان بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں

ہے، ایران بھی بھارت کے کیمپ میں چلا گیا ہے، آج چین پاکستان سے ناراض

ہے، بھارت اور چین کی معیشت ترقی پر ہے، افغانستان کی معیشت ہم سے کئی گنا

بہتر ہوئی ہے، ایران کی معیشت ہم سے زیادہ طاقت ور ہے۔انہوںنے کہاکہ ملائیشیا،

انڈونیشیا ترقی کر رہے ہیں، نیپال اورسری لنکا جیسے چھوٹے ممالک ترقی کر

رہے ہیں اورپورے خطے میں ایک پاکستان ہے جس کی معیشت ڈوب رہی ہے،

کون سنبھال لے گا، آج اگر پی ڈی ایم پریشان ہے تو ایک بات کے لیے پریشان ہے

کہ اس نے ملک کی معیشت کا وہ کباڑا کر دیا ہے کہ خداجانے اب اس کو دوبارہ

ٹھیک کیسے کیا جائے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج والدین اپنے بچوں کو ذبح

کر کے نہر پر پھینک رہے ہیں کہ ہمارے پاس بچوں کو پالنے کے لیے کچھ نہیں

اور ان کی بھوک ہم سے دیکھی نہیں جاتی، اس لیے ہم نے پاکستان بنایا تھا کہ اس

قسم کے لوگ ہم پر مسلط ہوں گے اور پاکستان کے ذمہ دار ادارے ان کی پشت پر

ہوں گے، ذمہ دار ادارے ان کے لیے دھاندلی کریں گے اور دھاندلی کر کے ایسے

لوگوں کو قوم پر مسلط کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان اور پوری قوم

سے کہنا چاہتا ہوں اب ہم اس ملک میں اداروں کی بالادستی تسلیم نہیں کریں گے

یہاں بالادستی ہوگی تو پاکستانی قوم کے پاکستان کے عوام کی ہوگی۔

اداروں کی بالادستی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں