جنسی ہراسانی 15

خیر پور, 7 سالہ بچی کے قتل سے قبل زیادتی کی تصدیق

Spread the love

خیرپور(صرف اردو آن لائن نیوز) خیر پور بچی زیادتی

سندھ کے شہر خیر پور میں اغوا کے بعد قتل کی گئی 7 سالہ بچی کی ابتدائی پورسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے 1خاتون سمیت

5 افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ

مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔پولیس نے مقدمہ

درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار

کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ملزمان نے بچی کو پہلے اغوا کیا پھر زیادتی

کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور اس کی لاش کھیت میں پھینک کر

فرار ہو گئے۔بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف جنسی

زیادتی، قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس

ذرائع کے مطابق 1 خاتون سمیت 5 افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا

گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔مذکورہ 7 سالہ بچی کو 3 دن پہلے حادل شاہ پور

سے اغوا کیا گیا تھا۔

خیر پور بچی زیادتی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں