23

واشنگٹن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی

Spread the love

واشنگٹن میں ہنگامی حالت

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ منگل کے روز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے صدر کی حلف برداری اور انتخابی

مراحل کی تکمیل تک 24 جنوری تک واشنگٹن میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان

کیا ہے۔ صدر ٹرپ نے منگل کے روز 24 جنوری تک واشنگٹن ڈی سی کے لیے

ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایک امریکی اہلکار نے

فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایاکہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ

ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے وہائٹ ہائوس کے اوول آفس میں ملاقات کی۔

عہدیدار نے کہا کہ دونوں رہ نمائوں نے کانگریس میں ہونے والے تشدد کے بعد سے ملاقات نہیں کی تھی۔ دونوں میں مثبت گفتگو ہوئی۔ ڈیموکریٹس آئین میں

25 ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کے مواخذہ کے لیے پینس پر دبا ئوڈال رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جن لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی اور

دارالحکومت میں گذشتہ ہفتے طوفان برپا کیا وہ 75 ملین امریکیوں کی حمایت والی

امریکا فرسٹ تحریک کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقتدار

کے آخری دن تک ملک کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

واشنگٹن میں ہنگامی حالت

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں