116

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم کی پوزیشن برقرار، ویرات کوہلی پیچھے چلے گئے

Spread the love

دبئی (صرف اردو آن لائن نیوز) آئی سی سی ٹیسٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ

جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستانی بلے باز بابراعظم کی پوزیشن

برقرار اور ویرات کوہلی پیچھے چلے گئے ۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی

گئی ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم پانچویں

پوزیشن پر برقرار ہیں، ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر

جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بیٹسمینوں کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔آئی

سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسری پوزیشن پر

پہنچ گئے ہیں ، بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر

پر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق لے بوشین چوتھے نمبر پر

موجود ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی بالرز کی

رینکنگ کے مطابق ابتدائی چار پوزیشن پر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔آئی سی سی

بالرز کی ریکنگ کے مطابق پیٹ کمینز پہلے، اسٹورٹ براڈ دوسرے، نیل ویگنر

تیسرے اور ٹم ساؤتھی چوتھے نمبر پر ہیںاسی طرح آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ پانچویں

نمبر پر پہنچ گئے ۔واضح رہے کہ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق

بالرزکی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں