14

بجلی کریک ڈائون ،بلیک آؤٹ کی بنیادی وجہ انسانی غلطی قرار

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) بجلی کریک ڈائون

بلیک آؤٹ کی بنیادی وجہ انسانی غلطی قرار دے دی گئی ۔ ذرائع وزارت توانائی

کے مطابق گدو پاور پلانٹ کے سرکٹ بریکر کو غلط طریقے سے بند کرنے

پرپورا پاور سسٹم بیٹھ گیا ۔ ذرائع کے مطابق گدو پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں

لگے ایک بریکر کی مییٹیننس جاری تھی ،میٹیننس کے دوران سرکٹ بریکر کی

ارتھنگ کی گئی تھی ۔ ذررائع کے مطابق دن کو کام کرنے والا عملہ اس سرکٹ

بریکر کو کلوز کیے بغیر چلا گیا ،رات کی شفٹ میں کام کرنے والے عملے نے

سر کٹ بریکر کی ارتھنگ ختم کیے بغیر اسے کلوز کیا ۔ ذرائع کے مطابق سوئچ

یارڈ میں لگے اس سرکٹ بریکر کو براہ راست کنٹرول روم سے کلوز کیا گیا

،ارتھنگ ہٹائے بغیر سرکٹ بریکر کو بند کرنے سے گدو پاور پلانٹ بیٹھ گیا ،گدو

پاور پلانٹ بند ہونے سے پلانٹ سے نکلنے والی ٹرانسمشن لائنیں بھی ٹرپ کر

گئیں ،گدو پاور پلانٹ کے بریکر کی میٹیننس بھی بغیر منظوری کے کی جا رہی

تھی ،گدو پاور پلانٹ کے بریکر کی میٹیننس کیکئے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کی

منظوری ضروری تھی

بجلی کریک ڈائون

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں