عمران خان ذخیرہ اندوز 13

عمران خان کی وزراء کو کام پر توجہ دینے کی ہدایت

Spread the love

کام پر توجہ

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو

ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں اور اْسے میڈیا پر پیش کریں، اسامہ ستی

کیس کو انصاف کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر

صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا

کہ حکومت کے ڈھائی سال گزر چکے ہیں، وزیروں کو عوامی مسائل پر توجہ

دینے کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزراء اپنے کام پر توجہ

دیں اور اْسے میڈیا پر درست انداز میں پیش کریں۔دوران اجلاس مچھ واقعے، اسامہ

قتل کیس، براڈ شیٹ معاملے اور بجلی کے طویل بریک ڈائون پر تفصیلی بریفنگ

دی گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے نوجوان اسامہ ستی کے قتل کے واقعے

کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ اس کیس کو انصاف کے لحاظ سے مثالی بنائیں

گے۔انہوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو اسامہ ستی قتل کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت

کی اور کہا کہ اس نوجوان کے قتل کیس کی شفاف انکوائری ہوگی۔ذرائع کے

مطابق وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں براڈ شیٹ معاملے پر وزراء کو حقائق قوم

کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی اور وزیر اطلاعات کو اس معاملے پر حقائق

بتانے کا ٹاسک دیا۔انہوں نے وزیر اطلاعات شبلی فراز سے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ

براڈ شیٹ کو ان لوگوں نے کیسے خریدنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس

میں وزیر توانائی عمر ایوب نے بجلی کیملک گیر بریک ڈائون پر تفصیلی بریفنگ

دی اور ابتدائی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کردی۔اس پر عمران خان نے کہا کہ

بجلی بریک ڈائون کے بارے میں مختلف باتیں زیر گردش ہیں، اس بارے میں قوم

کو حقائق بتائیں اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔کابینہ اجلاس میں سانحہ

مچھ پر بھی بریفنگ دی گئی، اس پر وزیراعظم نے کہاکہ وفاق نے 3 وزراء کوئٹہ

بھیجے جبکہ پی ڈی ایم نے مچھ واقعے پر سیاست کی جو افسوسناک ہے۔

کام پر توجہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں