ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح 18

وزارتوں کی پرفارمنس جانچنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح

Spread the love

ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) وزارتوں کی پرفارمنس جانچنے کیلئے ڈیجیٹل

پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا ۔ پیر کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اسٹبلشمنٹ

ڈویژن کے اشتراک سے پورٹل قائم کیا ،معاون خصوصی شہزاد ارباب، سیکرٹری

آئی ٹی شعیب صدیقی، سی ای او این آئی ٹی بی شباہت علی نے پورٹل کا افتتاح کیا۔

معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا کہ پرفارمینس ایگریمنٹ کو ہم

نے پچھلے سال 11 وزاتوں میں پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا ،کابینہ

نے تمام 40 وزارتوں میں پورٹل متعارف کروانے کا کہا ،ہر حکومت اپنا منڈیٹ

لے کر آتی ہے حکومت پر عوام کا پریشر ہوتا ہے ،حکومت کا کام لوگوں کی

زندگی میں بہتری لانا ہے ،پرفارمینس ایگریمنٹ ایک ٹول کی طرح کام کرے

گا،تمام سیکریٹری اور بیوروکریسی کو اس میں شامل ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ہر ایک

وزارت کا ٹارگیٹ پورٹل میں ڈالا گیا ہے ،وزارتوں کو پتا ہوگا کہ کس وزارت نے

کتنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،یہ سارا نظام پاکستان کے لوگوں کیلئے ہے

،ہمارا ذہن سرکاری آفسران کا نہیں بلکہ لوگوں کے فائدے کا ہے ،ہم لوگوں کی

زندگی میں تبدیلیاں لا سکتے ہیں،ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام کام کرنا نہایت آسان

ہوگیا ہے۔معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب بابر نے کہا کہ پہلی مرتبہ

تاریخ میں وزارتوں میں احتساب اور ٹرانسپرنسی آئے گی،پورٹل لوگوں کی آسانی

کیلئے بنایا گیا ہے ،پورٹل پر کیسز اور فائل کا اسٹیٹس معلوم ہوسکے گا۔ انہوںنے

کہاکہ پورٹل کے ذریعے فائلوں کے فیصلے جلدی ہونگے فائل رکنے کے مسائل کا

سامنا نہیں کرنا پڑے گا،حکومت نے عوام سے کیئے وعدوں کی تکمیل کے لیئے

پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں