امریکا بڑا دشمن 41

امریکا سب سے بڑا دشمن ہے،سربراہ شمالی کوریا

Spread the love

امریکا بڑا دشمن

پیانگ یانگ (صرف اردو آن لائن نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے

کہا ہے کہ امریکا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، امریکی صدرکوئی بھی ہو شمالی

کوریا سے متعلق پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

کم جونگ ان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سامراج مخالف آزاد قوتوں کے ساتھ

تعلقات اورجوہری صلاحیت کو وسعت دی جائے۔دوسری جانب امریکی محکمہ

خارجہ کی جانب سے کم جونگ ان کے بیان پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ۔

واضح رہے کہ کم جونگ ان کی طرف سے بیان اس وقت دیا گیا جب کچھ دنوں

میں بائیڈن امریکا کی قیادت سنبھالنے والے ہیں۔

نینسی پلوسی کا نیوکلیئر کوڈز ٹرمپ سے محفوظ کرنے کا مطالبہ
امریکا کے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ

نیوکلیئر کوڈز کو ڈونلڈ ٹرمپ سے محفوظ کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے

مطابق نینسی پلوسی نے فوج سے کہا کہ ٹرمپ کے پاس جوہری حملے کے اختیار

اور خفیہ لانچنگ کوڈز موجود ہیں، ٹرمپ کو نیوکلیئر حملے سے باز رکھنے کے

لیے ان کوڈز کو محفوظ کیا جائے۔ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ڈونلڈ

ٹرمپ کو ذہنی بیمار قرار دیا اور کہا کہ ذہنی طور پر بیمار ٹرمپ اور بھی

خطرناک ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو محفوظ کرنے کے لیے

اب تمام اقدامات کرنا ہوں گے۔

امریکا بڑا دشمن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں