آج کا دن 48

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

حمل
آپ کو جس مسئلے نے تنگ کیا ہوا ہے اُس سے کسی وقت بھی نجات مل جائے گی،آج سے صورت حال آپ کے حق میں ہونا شروع ہو جائے گی اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا، جو لوگ بیمار ہیں یا کسی بندش میں مبتلا ہیں وہ بھی ان شاء اﷲ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے،آپ کو اب کھوئی ہوئی عزت واپس مل جائے گی اور موجودہ جگہ سے تبدیلی کا امکان بھی محسوس ہو رہا ہے۔
ثور
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں وہ عارضی ہے۔ بالکل بھی دماغ پر کسی بات کو سوار مت کریں، کیونکہ آج کل سب سے زیادہ بوجھ آپ کے دماغ پر ہی ہے۔آج کا دن آپ کی مشکلات میں کمی کی ابتدا کر رہا ہے اور اب روزانہ کے حساب سے بہتری ملتی چلی جائے گی، جو لوگ عرصۂ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے وہ اب کسی وقت بھی اپنے لئے خوشخبری سن سکیں گے ان شاء اﷲ۔
جوزہ
ان دنوں آپ کو جس مسئلے نے سب سے زیادہ تنگ کیا ہوا ہے، وہ روزگار اور پیسوں کا ہے۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں کسی غیر متوقع مقام سے ان شاء اﷲ آپ کی مدد ہو گی اور جو رکاوٹیں ہیں، وہ دور ہوتی چلی جائیں گی، آج کا دن مشتری کو زائچے میں لا رہا ہے، جس سے عزت، دولت، شہرت میں اضافہ متوقع ہے،اﷲ تعالیٰ اب پورا ہفتہ آپ کو ان چیزوں سے نوازے گا۔ بس اپنی نیت اور کردار صاف رکھیں۔
سرطان
بیماری والا خانہ اوپن ہے،اس لئے ہفتے کے آغاز میں ہی صدقہ دینے کا مشورہ ہے اور ساتھ ہی سورۂ رحمن کی تلاوت بھی روز سن لیا کریں، میرے اﷲ نے چاہا تو ہر آفت سے محفوظ رہ سکیں گے،جو لوگ کسی جگہ نوکری کے خواہشمند ہیں، وہ بھی اب جلد خوشخبری سن سکیں گے۔ یہ ہفتہ مالی طور پر بہتری دے گا اور آپ کو تمام پرانی الجھنوں میں سے نکالنے میں بحکم اﷲ بڑا ہی مددگار ثابت ہو گا۔
اسد
آپ کو اِس وقت جس مقصد کی تلاش ہے وہ آپ کے بالکل قریب ہے اور کسی وقت بھی اس بارے میں خوشخبری مل سکتی ہے،جو لوگ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں،وہ ابھی صبر سے کام لیں اور کسی کے معاملات میں بھی ہرگز نہ آئیں، گھر میں کچھ کشیدگی کے امکانات ہیں۔ وہ اب ختم ہونے والے ہیں۔ بس آپ اپنا غصہ قابو میں رکھیں اور کوشش کریں کہ درگذر سے کام لیا جائے۔
سنبلہ
ان دنوں صحت کا صدقہ دینے کا مشورہ ہے اور کچھ ایسی چیزوں کا استعمال ضرور کریں جس سے دماغی طاقت تیز ہو سکے۔ آپ سوچتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ دماغ پر ہر وقت بوجھ اور ٹینشن سوار رہتی ہے،ڈر لگا رہتا ہے جیسے کچھ ہو نہ جائے۔ ان دنوں آپ کثرت سے یا حیی یا قیوم کا ورد کریں اور راشن کی صورت میں صدقہ بھی دیں۔ زیادہ وقت اپنوں کے ساتھ بات چیت میں گزاریں، فارغ نہ رہیں۔
میزان
اﷲ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ سب کچھ ٹھیک کر دیں گے، مشکل آپ کے لئے بڑی ہے نا، میرے اﷲ کے لئے، اﷲ کا تو صرف اشارہ ہی کافی ہے، وہ آپ کو پریشانی سے نکالے گا، وہ بڑا مہربان ہے، آپ کے سارے دُکھ دور ہو جائیں گے اور راستے کی ہر رکاوٹ دور بھی ہو گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہو گی وہ پردۂ غیب سے حاصل ہو گی، آپ کے اندر کا انسان رہنمائی بھی کرے گا۔
عقرب
کچھ نہ کچھ ضرور ہے جو راستے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے، اس وقت آپ کو استخارے کی اشد ضرورت ہے اور وہ آج ہی کرنا ہے تاکہ جلد اس مسئلے سے نکل کر اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔اس وقت آپ ہر وقت بس ’’یا کریم ُ یا سلامُ یا اﷲ‘‘ کا ورد کرتے رہیں اور غصہ بھی کم سے کم کریں۔ آپ کی صحت کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے، خاص کر شوگر کے افراد ضرور صدقہ دیں۔
قوس
سب مخالفین بھی آپس میں مل جائیں تو اﷲ کے حکم سے آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اِس وقت بحکم اﷲ آپ کا زائچہ اچھی پوزیشن میں ہے اور پھر سب سے بڑھ کر اﷲ آپ کے ساتھ ہے۔ آپ کو جو آفر آئے اس کو فوراً قبول کر لیں، اس کے بعد جو ملے، اس پرغور کریں،مسئلہ تو روزگار کا ہے نا۔ بس وہ ٹھیک ہونا چاہئے اور بڑی جلد ہی سب اچھا ہو گا۔
جدی
آپ کسی پر بالکل اعتبار نہ کریں اور غور بھی کریں کہ آپ جو کر رہے ہیں، وہ ٹھیک ہے یا نہیں، لگتا تو نہیں آپ جو دماغ کے بجائے اپنے دِل کے غلام ہیں، اسی میں آپ کے لئے سب سے بڑا خطرہ موجود ہے۔ اب عمر اور وقت کے حساب سے قدم اٹھائیں، آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ آگ سے کھیل رہے ہیں،صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں۔آپ کی ذرا سی محنت بڑی رقم آپ کے ہاتھ میں لا سکتی ہے۔
دلو
آپ دِل لگی جیسے معاملات سے دور رہیں،کسی بھی ایسے کام میں ہرگز ہاتھ نہ ڈالیں جس میں عزت کو خطرہ ہو۔ اس وقت دوسری جانب سے بھی دھوکا دیا جا رہا ہے اور بڑی امید ہے کہ آپ کو کسی نیکی نے بچایا ہوا ہے، ورنہ کچھ کا کچھ بن جاتا۔ آپ کا مسئلہ روزگار بھی ہے،اﷲ پاک کا نام لے کر اس پر توجہ دیں۔کوئی بڑا دروازہ کسی وقت بھی کھل سکتا ہے،آپ کو اس کی ایڈوانس مبارک ہو۔
حوت
آپ اب بندش جیسی پوزیشن سے باہر آ گئے ہیں۔اﷲ نے چاہا تو اب آپ کو روزانہ کے حساب سے بہتری ملے گی، بندش ہر معاملے میں تھی اور اس میں آپ کا اپنا قصور بھی تھا۔ بہرحال ابھی تمام معاملات کا ازسر نو جائزہ لے کر چلنے کی اشد ضرورت ہے اور گاڑی وغیرہ جیسی چیز کی خریداری کرنا چاہتے ہیں ابھی نہ کریں،وقت مناسب نہیں ہے جو لوگ بیمار تھے، اب جلد صحت یاب ہوں گے ان شاء اﷲ

آج کا دن, آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں