107

کشمیر، گلگت میں برفباری، علاقوں میں بارش، سردی میں اضافہ

Spread the love

کشمیر گلگت میں برفباری

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر

برفباری ،مظفر آباد،باغ سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت

میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری ،مظفر آباد،باغ سمیت

کئی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔آزاد

کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہا،گلگت بلتستان میں برف

باری دن بھر جاری رہی ، استور میں ایک روز کے وقفے کے بعد رات سے دوبارہ

برف باری شروع ہوئی جسکے بعد سے متعدد رابطہ سڑکیں بلاک ہیں، جلانے کی

لکڑی کی قلت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔دیامر کے بالائی علاقوں

تانگیر، داریل اور بابو سر ٹاپ میں بھی برف باری ہو تی رہی۔محکمہ موسمیات

کے مطابق پنجاب کے متعدد شہر بدستور دھند کی لپیٹ میں رہے جس سے ٹریفک

کی روانی متاثر ہوئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے

دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ،

بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔

کشمیر گلگت میں برفباری

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں