آج کا دن 179

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
دل لگی سے باز آ جائیں اور اپنے روز گار پر توجہ دیں اچھے دنوں کو ضائع کر رہے ہیں اس طرح تو فقر پر آ جائیں گے زحل آجکل جھگڑا بھی کروا سکتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملات کا شکار ہیں جن میں خود کو بندش میں مبتلا سمجھ رہے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ آزاد ہیں بس لاپرواہی ہو رہی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کے لئے آج کوئی اچھی خبر ہے مالی حالات میں بھی خاطر خواہ بہتری اور ناراض لوگوں سے صلع کا امکان بھی ہے آپ کی ایک بڑی خواہش پوری ہونے کی امید ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد نے آپ کو پہلے بھی دھوکا دیا تھا اب وہ پھر تیار بیٹھے ہیں تو آپ اپنے قدم پیچھے کیوں نہیں کرتے اس وقت بڑے نقصان سے بچنا ہے تو پھر واپسی کا راستہ اختیار ریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اولاد کے حوالے سے اب بڑے فیصلے کی ضرورت ہے اور جس میں غصہ کی بجائے اب اپنی عقل سے کام لینا ہوگا۔ آج باہر کے شخص کی مداخلت بالکل برداشت نہیں ہو گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بس کریں فضول کاموں سے دور رہیں آپ کیوں ایک اچھے وقت کو ضائع کر رہے ہیں اس وقت آپ کو اپنے روز گار اور گھر پر توجہ دینے کی اشد ضروت ہے۔ اس میں دیر نہ کریں۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک مشکل کا حل ان شاءاللہ کسی وقت بھی مل سکتا ہے آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے دوپہر تک حل ہونے کی خوشخبری مل جائے گی اپنے لئے فکر مند نہ ہوں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو آج اپنے راستے کی ایک رکاوٹ دور ہوتی دکھائی دے گی سفر کے بار ےمیں بھی اہم اطلاع موصول ہو گی جو لوگ بندش محسوس کر رہے تھے وہ بالکل آزاد ہوں گے۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورتحال اس وقت ٹھیک ہو گی جب آپ دل سے نہیں بلکہ اپنے دماغ سے کام لیں گے اور ہر قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے آج کا دن زبردستی وارننگ دے رہا ہے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو شخص بے حد اعتبار کے قابل تھا وہ دھوکا دے سکتا ہے آپ کو بڑا صدمہ پہنچ سکتا ہے۔ اپنے ذہن کو تیار رکھیں کوئی اہم بات کسی وقت بھی سامنے آ سکتی ہے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ دماغ سے فضول باتوں کو نکال دیں اور حقیقت پر یقین رکھیں حالات بہتر ہیں مگر آپ ڈرتے ہیں شاید ماضی کی باتیں ذہن میں آ جاتی ہیں اللہ پر بھروسہ رکھیں صرف۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روحانی طور پر بہتری کی امید اور صورتحال غیر متوقع طور پر آپ کے حق میں بہتر ہونے جا رہی ہے۔ اس وقت آپ کو پاک صاف رہنا ہے باوضو اور یا حی یا قیوم کا ورد بی کرنا ہے۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں





اپنا تبصرہ بھیجیں