54

2020مشکل سال تھا ، ہمیں کافی کچھ سکھا گیا ، ثانیہ مرزا

Spread the love

ممبئی (صرف اردو آن لائن نیوز) 2020مشکل سال تھا

بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ

2020مشکل سال تھا ، ہمیں کافی کچھ سکھا گیا ۔بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی

کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سالِ نو پر ایک طویل پیغام شیئر کیا جس

میں انہوں نے کہا کہ 2020 مشکل تھا تاہم وہ ہمیں کافی کچھ سِکھا گیا۔ثانیہ مرزا

نے بیتے برس کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہارکیا

ایک طویل پوسٹ میں کیا جس میں انہوں نے یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔بھارتی

ٹینس اسٹار اپنی طویل پوسٹ میں سال 2020سے مخاطب رہیں اور لکھا کہ تم

ہمیں بہت کچھ سِکھا گئے جن میں چھوٹی چھوٹی چیزوں، صحت، فیملی کے لیے

شکرگزار ہونا شامل ہے۔انہوں نے لکھا کہ 2020 نے ہمیں یہ بھی سکھایا کہ

سادگی کافی ہے، تم نے ہمیں ایسے لمحات میں خوشیوں کی تلاش سکھائی جب ہم

بھول گئے تھے کہ ہمیں خوشی کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ کیوں 2020 اْن

کیلئے ایک خاص برس رہے گا۔ اس ضمن میں انہوں نے لکھا کہ ایک ایسے سال

کہ جس میں بہت ساری مشکلات آئیں اس سب کے باوجود تم بہت خاص رہوگے

کیونکہ ماں بننے کے بعد میں نے اپنا خواب دوبارہ پورا کیاانہوں نے کہا کہ ہاں،

2020 تم مشکل تھے یہاں تک کہ مشکل اوقات میں بھی تم نے ہمیں خوش رہنا

سکھایا جب چیزیں بہت مشکل تھیں تم نے ہمیں لڑنا سکھایا۔عالمی وبا کے باعث

دنیا بھر میں لگے لاک ڈاؤن کے تناظر میں انہوں نے لکھا کہ ‘تم نے ہمیں ایک

دوسرے سے رابطے میں رہنا سکھایا ، تم نے دنیا کو تمہارے خلاف لڑنے کیلئے

متحد کیا جس کی دنیا کو ضرورت تھی۔پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ اس

سب کیلئے تمہارا شکریہ، ہرچیز یعنی کہ ہاں 2020 تمہارے لیے بھی اللہ کا شْکر

ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں ثانیہ نے دنیا بھر میں موجود تمام چاہنے والوں کو سالِ

نو کی مبارکباد دی۔

2020مشکل سال تھا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں