کورنا مریض آخری لمحات 44

کورونا وائرس سے مزید 71 افراد جاں بحق، فعال کیسز کی تعداد 34سے تجاوز

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے مزید

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 71 افراد جاں بحق ہوگئے ، فعال

کیسز کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب

سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار

039 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد

67 لاکھ 37 ہزار 107 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں

مزید 2 ہزار 463 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا

کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و

شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ15 ہزار 679 ، پنجاب میں ایک لاکھ

38 ہزار 608، خیبر پختونخوا میں 58 ہزار 701، اسلام آباد میں 37 ہزار 888،

بلوچستان میں 18 ہزار 168، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 277 اور گلگت بلتستان میں

4 ہزار 857 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد34ہزار

773 ہوگئی ہے، 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24

گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 176 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں

2 ہزار 156 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے

مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 229 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے مزید

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں