58

برطانیہ میں آکسفورڈ،آسٹرا زینیکا کی تیارکردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری

Spread the love

آکسفورڈ،آسٹرا زینیکا

لندن (صرف اردو آن لائن نیوز) برطانیہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز

کمپنی آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کووِڈ19کی ویکسین کے عام استعمال کی

منظوری دے دی ہے۔وہ دنیا میں پہلا ملک ہے جس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت صحت نے اطلاع دی کہ حکومت نے

ادویہ اور تحفظ صحت کی مصنوعات کی ریگولیٹری ایجنسی کی سفارش پر

آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کووِڈ19کی ویکسین کی

استعمال کے لیے منظوری دے دی ہے۔آسٹرا زینیکا کے چیف ایگزیکٹو پاسکال

سریٹ نے کہا کہ ان کی تیارکردہ ویکسین کو کووِڈ19 کی نئی شکل کے پھیلنے

کے خلاف بھی موثر ہونا چاہیے۔برطانیہ اور جنوبی افریقا میں حال ہی میں کرونا

وائرس کی نئی قسم ظہور پذیر ہوئی ہے۔اس کے بارے میں حکومت اور سائنس دان

یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ چین سے جنم لینے والے وائرس کے مقابلے میں زیادہ تیزی

سے پھیلتی ہے۔ چناں چہ اس سے محفوظ رہنے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر

دنیا کے بہت سے ممالک نے برطانیہ کے ساتھ فضائی روابط منقطع کررکھے ہیں۔

آسٹرا زینیکا اور کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی دوسری دوا ساز

کمپنیوں کا کہنا تھا کہ وہ اس نئی قسم کے اثرات کا مطالعہ کررہے ہیں اور انھیں

توقع ہے کہ ان کی ویکسین اس نئی شکل کے خلاف بھی موثر ثابت ہوں گی۔

آکسفورڈ،آسٹرا زینیکا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں