آج کا دن 61

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کی پوزیشن ایک بار پھر کمزور ہو رہی ہے۔ کوئی آپ سے خوش ہی نہیں ہوتا چاہے جتنی بھی اس کے لئے محنت کر لی جائے۔ اس لئے خود کو کچھ دنوں کے لئے ان سے دور کر لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج روزگار کے حوالے سے شاید کوئی نیا پلان بنا لیں، مگر تبدیلی کے لئے فوری طور پر کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ ان دنوں خاص طور پر موجودہ کام پر ہی مشورہ دینا ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج پھر آپ کو وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے راستے کا تعین کئے بغیر قدم نہ اٹھائیں۔ اس وقت حالات بالکل بھی آپ کے حق میں نہیں جا رہے۔ مشکل پیش آ سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے کا شکار ہیں جو حل ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا وہ آج کسی وقت بھی حل ہو سکتا ہے۔ آج کا دن آپ کے لئے ہر لحاظ سے اچھا ہی ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

عزت تو اللہ کے حضور سے ہی ملنی ہے۔ آپ دوسروں میں تلاش کر رہے ہیں۔ بس حقوق العباد کے معاملات ٹھیک کرلیں اور توبہ سے کام لیتے رہیں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کی طرف سے ابھی تک سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔ آپ کو اب فالتو کے معاملات سے نکل کر صرف روزگار اور گھر پر توجہ دینی ہے۔ یہ آپ کے لئے سب سے ضروری عمل ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

سب کچھ بہتر ہو رہا ہوتا ہے تو آپ کی زبان بند نہیں رہتی کوئی نہ کوئی غلطی ایسی کر جاتے ہیں جو حالات خراب کر دیتی ہے۔ آج پھر قسمت بڑا اچھا موقع فراہم کر رہی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کے لئے آج اہم خوشی کی خبر ملنے کی امید ہے اور آپ روزگار میں تبدیلی پر بھی غور کریں گے۔ آپ اب زمانے کے مطابق چلیں۔ پرانے دور کو بالکل بھول جائیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

راستہ خود ہی مشکل کر لیتے ہیں اور کسی ایک جگہ ٹک بھی نہیں پاتے۔ مستقبل مزاجی پیدا کریں گے تو بات بنے گی۔ آج آپ کی ضرورت میرا اللہ ضرور پوری کرے گا۔ آپ بس دعا کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو آج اپنوں کی جانب سے کوئی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے آپ ہی مجرم ٹھہریں، صفائی دینا فضول ہے۔ ابھی آپ کو کوئی نہیں سمجھے گا۔ معاملات کو سپرد اللہ کرکے خاموش رہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ جلدی میں ہیں کیا؟ کیوں اتنے بے تکے فیصلے کر رہے ہیں اور خود پر کنٹرول بھی نہیں رہا۔ آپ نقصان کی جانب جا رہے ہیں۔ ابھی وقت ہے۔ غور کریں گے تو سب کچھ سمجھ میں آ جائے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ جو چاہتے ہیں وہ ابھی ممکن نہیں، البتہ بدلے میں جو ملے گا اس سے اچھا گزارہ ہو جائے گا۔ اس لئے خاموشی سے وقت گزارنے کی کوشش کریں اور اولاد کے معاملات بھی دیکھیں۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں