آج کا دن 56

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ابھی تک حالات کی نزاکت کا اندازہ نہیں ہے۔آپ کسی بھی کام میں بلاوجہ ہاتھ ڈال لیتے ہیں اور اس کے رزلٹ کا اندازہ نہیں کرتے۔ بس صرف صدقہ ہی دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی کام کو لے کر پریشان ہیں۔ میرے اﷲ نے اس میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ آج آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہوگی اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آئے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہوگی اور کاروباری حضرات کے لئے خاص طور پر آج بڑا اچھا دن رہے گا۔ لاحق ٹینشن کا خاتمہ ہوگا اور عزت میں اضافہ بھی ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حالات جس طرف جا رہے ہیں۔ زائچہ آگے کے حالات بتانے سے فی الحال قاصر ہے۔ آپ کو اس صورت میں صرف موجودہ کام اور آج کے دن پر ہی نظر رکھنے کا مشورہ ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس میں سے ان شاء اﷲ کامیابی ملنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ آج کا دن آپ کی صحت کا صدقہ دینے کا مشورہ دے رہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی الجھن میں گرفتار ہیں۔ وہ ان شاء اﷲ دو تین روز میں اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس کا اندازہ تو صبح ہی سے ہونا شروع ہو جائے گا۔ فکر نہ کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا مسئلہ بھی ہے اور دماغ پر بہت بڑا بوجھ سوار ہے۔ توبہ کرکے اپنے سارے معاملات کو سپرد اﷲ کر دیں، وہ خود ہی آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا، ان شاء اﷲ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
سب لوگ جو مرضی کہتے رہیں۔ جو شرعاً ٹھیک ہے آپ بس اس پر چلتے رہیں۔ اﷲ مددگار ہے۔ لیکن پٹری سے اتریں گے تو مشکل ہوگی۔ اس کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی ایک پریشانی دوپہر تک تو ختم ہو جائے گی، مگر آپ کو اپنی زبان کو قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس کی وجہ سے آپ اکثر مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔ خاموشی بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جب تک بڑے اہم اور رسکی فیصلے نہیں کریں گے۔ حالات ایسے ہی چلتے رہیں گے بزدل نہ بنیں۔ اپنے حق کے لئے اب کچھ کریں اور جہاں تک بحکم اﷲ ہے، اس کو استعمال کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے دل کو لگام ڈالیں۔ اب حالات ویسے نہیں رہے۔ آپ کی مرضی نہیں چلے گی اور سامنے بھی مخالفت مل رہی ہے۔ ناکامی بھی آ سکتی ہے اور بدنامی بھی، حالات پر غور کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک پرانے معاملات کا دوبارہ سامنے آنے کا اندیشہ ہے۔ خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور دعا کریں کہ اﷲ آپ کے لئے آسانیاں برکتیں اور رحمتیں نازل کریں۔و ہ ہی ہے جو بچا سکتا ہے۔

آج کا دن

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں