60

انشاء اللہ 2021 خوشیاں لیکر آئے گا’ بشریٰ انصاری

Spread the love

خوشیاں لیکر آئے گا

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ

انصاری کہتی ہیں کہ انشاء اللہ ّہ نیا سال دْنیا بھر میں خوشیاں اور اچھی خبریں لیکر

آئے گا۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے

اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والی بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق

شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سالِ نو سے متعلق ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا

ہے۔بشریٰ انصاری نے ویڈیو پیغام کے آغاز میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ

‘نیا سال آنے والا اور مجھے اْمید ہے کہ انشائ اللّہ 2021 ہمارے لیے ڈھیر ساری

خوشیاں اور خوشخبریاں لیکر آئے گا۔اداکارہ نے کہا کہ ‘اللّہ تعالیٰ کے حکم سے

ایک مرتبہ پھر اچھے دن آئیں گے اور یہ کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔اْنہوں نے

کہا کہ ‘نئے سال کے لیے ہمیں خود سے بھی وعدے کرنے ہوں کہ ہمیں کیا کرنا

چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ ‘سب سے پہلے تو ہمیں

اپنی صحت پر توجہ دینی ہوگی اور اس ضمن میں ہمیں اپنی خوراک اور طرزِ

زندگی پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔اداکارہ نے کورونا وائرس کا حوالہ دیتے

ہوئے کہا کہ ‘عالمی وباء نے ناصرف ہماری جسمانی صحت کو متاثر کیا ہے بلکہ

اس سے ہمارا طرزِ زندگی بھی شدید متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے ہم نفسیاتی

مریض بنتے جارہے ہیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ‘ہمیں اپنا اس قدر خیال رکھنا ہوگا

کہ ہمیں ذہنی طور پر بھی پْرسکون زندگی گزاریں اور ہمارا مدافعتی نظام بھی

مضبوط رہے۔بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اللّہ تعالیٰ

نیا سال خوشیوں سے بھرے سال میں تبدیل کردے، آمین۔خیال رہے کہ پاکستان کی

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل

عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

خوشیاں لیکر آئے گا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں