آج کا دن 66

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ اپنے جس مسئلے کو لے کر پریشان ہیں۔ اس کا حل آپ کو آج دوپہر تک مل سکتا ہے اور گھر میں بھی جاری کشیدگی کم ہو سکتی ہے۔ شرط آپ کی خاموشی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو آج کافی عرصے کے بعد ایک بڑی خبر مل سکتی ہے۔ جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہو گا۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بھی کچھ تبدیلی کی خبر دینے کو تیار ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

بندش یا جکڑن پھر محسوس ہونے لگ گئی ہے۔ آپ کو اپنے معاملات میں بڑا ہی سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ اور بالکل بھی گھبرانا نہیں ہے۔ بس صدقہ راشن کی صورت میں دیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جکڑن کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ آپ کو اب بڑا اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ آپ نے سورئہ بقرہ روزانہ ہر حال میں پڑھنی یا اونچی آواز سے گھر میں لگانی ہے یہ بہترین عمل ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورت حال تو بہتر ہو رہی ہے اور حالات میں تبدیلیوں کا عمل بھی جاری ہے ۔آپ کو محتاط انداز سے اس میں سے گزرنا ہے۔مگر آپ پھر بھی استخارے کی مدد لے کر ضرور چلیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ جس بھی معاملات میں گرفتار ہیں۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ اب وہ ضرور اس میں سے نکلنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ آج کا دن ہر حال میں بڑی خوشخبری والا ہو سکتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو ان دنوں اہم فیصلے کرنے ہوں گے اور ایک بار یاد رکھیں کہ زندگی بھر کے رونے سے ایک مرتبہ رونا زیادہ بہتر ہے۔ حالات بڑے رسک لینے کا مشورہ دے رہے ہیں، توجہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

نظر بد کی کیفیت بھی بہت تنگ کر رہی ہے۔ آپ اپنے معاملات ٹھیک کریں۔ ادھر توبہ کرتے ہیں، اُدھر توبہ توڑ دیتے ہیں۔ دوبارہ سچی توبہ کرکے صدقہ دیں، پھر کچھ امید رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کو اب اپنے معاملات میں دوبارہ ازسر نو کا جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کی ذرا سی غلطی کسی بڑے طوفان کا باعث بن سکتی ہے۔ اب شرارتوں کے دن نہیں ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کیوں پریشان ہیں۔ اللہ ہے نا۔ ایک سچی توبہ دل سے نکالیں اور اپنے معاملات کا حل دیکھیں۔ مذہب سے دوری بے شمار مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ آپ کو عقل سے کام لینا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جس طرف سے امید لگا رکھی تھی۔ لگتا نہیں ہے کہ وہ آپ کے کام آئے۔ اس لئے ذہن کو پہلے سے تیار رکھیں، لیکن پریشان نہ ہوں اللہ پاک کوئی اور سلسلہ ضرور بنا دیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اولاد کا سلسلہ اب خراب ہوتا نظر آتا ہے۔ ان سے دوستی کرنا ضروری ہے پیار سے بات کریں گے تو شاید بات بن سکے، ل یکن غصہ مسئلہ خراب کرے گا۔ آج چھوٹی رقم ملے گی۔

آج کا دن

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں