williamson 57

نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ 431 رنز کے جواب میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لئے

Spread the love

منگوئی (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان نے ایک وکٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ

کی پہلی اننگ 431 رنز کے جواب میں قومی ٹیم نے 30رنز بنا لیے ہیں اور اس

کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا ہے۔ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کیوی ٹیم نے 222 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا

آغاز کیا اور اننگ میں مجموعی طور پر 209 رنز کا اضافہ کیا۔دوسری دن کا

کھیل شروع ہونے پر 44 رنز کے اضافے کے بعد 266 کے مجموعی اسکور پر

ہینری نکولس 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تاہم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن

نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 23 ویں سنچری

پوری کی اور وہ 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔281 رنز پر 5 ویں وکٹ کین ولیمسن

کی کھونے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تھوڑا احتیاط سے بلے بازی کی اور

317 کے مجموعی اسکور پر مچر سینٹنر 19 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند کا شکار بنے جس کے بعد بی ے واٹلنگ اور جمیسن نے ساتویں وکٹ کے لیے

66 رنز کی شراکت داری قائم کی اور 383کے مجموعی اسکور پر کیل جمیسن

32 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند کا شکار ہوئے، جس کے بعد اگلے آؤٹ ہونے

والے کھلاڑی ٹم ساؤتھی تھے۔نیوزی لینڈ کی اگلی وکٹ 421 رنز پر واٹلنگ کی

گری جو 73 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند کا شکار ہوئے، جس کے بعد 431 رنز

پر نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب شاہین شاہ آفریدی نے 109 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ نے 113 رنز دیکر

3 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔محمد عباس، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کے حصے

میں ایک، ایک وکٹ آئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں سب سے زیادہ رنز کین ولیمسن نے 129 رنز بنائے، جس کے بعد روس ٹیلر 70، واٹلنگ

73 اور ہینری نکولس 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے

جواب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز خاطر خواہ نہیں ہوا اور 28 رنز کے مجموعی

اسکور پر شان مسعود 10 رنز بنا کر جمی سن کی گیند کا شکار ہوئے۔

پاکستان نے ایک وکٹ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں