عمران ہاتھ جوڑ کر 117

عمران خان اب ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں، مریم نواز

Spread the love

عمران ہاتھ جوڑ کر

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے

ابھی ہم نے استعفے نہیں مانگے اور استعفوں کے انبار لگ گئے ہیں، ڈھائی سال

تک این آر او نہ دینے کی باتیں کرنے والے عمران خان خود ہاتھ جوڑ کر پی ڈی

ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں، اﷲ یہ وقت کسی کو نہ دکھائے،لاہور والوں کا

کیا فیصلہ ہے؟ جعلی اسمبلیوں میں بیٹھیں یا استعفی دیں، اب آندھی آئے یا طوفان

اب مینار پاکستان جلسے میں ملاقات ہوگی۔جمعرات کولاہور میں مسلم لیگ (ن)کی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور کا جلسہ تو 13دسمبر کو

ہے لیکن آج لاہور میں قدم قدم پر جلسہ ہو رہا ہے، اب جعلی حکومت اور مہنگائی

کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے کہ نواز

شریف کی سیاست ختم ہوگئی، اب ان سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن سن لو

نواز شریف تمہیں این آر او نہیں دے گا۔۔لاہوری گیٹ کے باہر جلسے سے خطاب

کرتے ہوئے ا مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال میں روٹی، بجلی، گیس اور

ادویات مہنگی ہو گئی ہیں۔ یہ حکومت لاہورنے نہیں بنائی مسلط کی گئی، لاہور

حکو متیں بناتا اور گراتا بھی ہے، اس حکومت کو لاہور گرانے جا رہا ہے۔مریم

نواز کا کہنا تھا کہ خود آپ کو دعوت دینے آئی ہوں۔ میاں صاحب نے کہا خود جا

کر لاہوریوں کو دعوت دینا۔ لاہور میں پی ڈی ایم کا آخری جلسہ ہے۔ لاہور جب

بولتا ہے تو پاکستان بولتا ہے۔ 13 دسمبر کو مینار پاکستان میں لاہور بولے گا۔ دو

دن میں لاہور والوں کا جذبہ دیکھ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج بھی آپ

کے حق کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ مسلم لیگ کو بدنام کرانے کے لیے

حکمرانوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ کبھی چور تو ڈاکو کبھی اور مودی کا یار

کہا گیا۔ مریم نواز نے اپنے خطاب کے اختتام پر جلسے میں شریک لوگوں سے

وعدہ لیا کہ چاہے آندھی آئے یا طوفان وہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان جلسے میں

پہنچیں۔اس سے قبل مریم نواز نے گجومتہ سے داتا دربار تک ریلی کی قیادت کی

اور مریم نواز نے مختلف مقامات پر خطاب بھی کیا جبکہ داتا دربار پر حاضری

بھی دی ۔قبل ازیں انھوں نے میڈیا نمائدوں سے گفتگو کی مریم نواز کا کہنا تھا کہ

اس ملک کی خدمت (ن) لیگ نے کی اور وہی کرے گی، اس ملک میں مستقبل

صرف (ن) لیگ کا ہی ہے۔ ڈی جے بٹ کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ وہ پی ٹی آئی جلسوں میں خدمات دیتے رہے، ہم ان پر تشدد اور حراست کی

مذمت کرتے ہیں۔ اب عمران خان کا مقابلہ نواز شریف نہیں بلکہ ڈی جے بٹ سے

ہے۔ نواز شریف کا مقابلہ عمران خان نہیں بلکہ لانیوالوں سے ہے، یہ حکومت جلد

انجام کو پہنچے گی۔

عمران ہاتھ جوڑ کر

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں