بھارتی کسانوں کاآج 123

کسان احتجاج کے پیچھے پاکستان اور چین ہیں، بھارتی وزیر کا الزام

Spread the love

کسان احتجاج پاکستان چین

ورنگ آباد(صرف اردو آن لائن نیوز)بھارتی مرکزی وزیرراؤ صاحب دنیو نے

کہاہے کہ کسانوں کے احتجاج کے پیچھے پاکستان اور چین ہیں۔بھارتی ٹی وی کے

مطابق مہاراشٹرا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ

کسانوں کے پیچھے دونوں ہمسایہ ممالک ہیں،پہلے انہوں نے شہریت قانون کے

معاملے پرمسلمانوں کو بھڑکایا ،یہ کوشش کامیاب نہ ہوئی تو کسانوں سے کہاگیا کہ

انہیں زرعی قوانین سے بہت زیادہ نقصان ہوگا۔وزیر نے تاہم پاکستان اور چین کے

تعلق کے حوالے سے کوئی شواہد نہ دئیے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت میں کئی

روز سے کسان مودی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، بھارتی حکومت کا

پرانا وطیرہ ہے کہ مسائل خود پیدا کرتے ہیں اور الزام دوسروں پر تھوپتے ہیں۔

مودی سرکار کی کسان کش پالیسیوں کے خلاف احتجاج پر کینیڈا نے بھی بھارتی

کسانوں کی حمایت کی ہے۔،پرانا وطیرہ ہے کہ مسائل خود پیدا کرتے ہیں اور الزام

دوسروں پر تھوپتے ہیں۔ مودی سرکار کی کسان کش پالیسیوں کے خلاف احتجاج

پر کینیڈا نے بھی بھارتی کسانوں کی حمایت کی ہے۔

کسان احتجاج پاکستان چین

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں