117

جب لاہو ر بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے،مریم نواز

Spread the love

جب لاہو ر بولتا ہے

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز

نے کہا ہے کہ جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے ،جعلی حکومت کے دن

گنے جا چکے ہیں اور جعلی وزیر اعظم کے چند دن رہ باقی رہ گئے ہیں، اسے

گھر بھیجنے کی حتمی ذمہ داری لاہور کے کندھوں پر آ گئی ہے ،یہاں آکر دیکھ لو

کیا لوگوں کو کرسیوں کی ضرورت ہے ، میں نواز شریف ، شہباز شریف اور اپنی

طرف سے لاہوریوں کو تیرہ دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے

خود آئی ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داروغہ والا میں خرم روحیل اصغر

کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ سعد

رفیق ، خرم روحیل اصغر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پرویز رشید، مریم

اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے عوام نے تو

آج سے ہی جلسے کا آغاز کر دیا ہے ، جو جعلی وزیر اعظم بیٹھا ہے میں نے اس

کا نام تابعدار خان رکھ دیا ہے ، تم لاہور کا جلسہ روکو گے تو بھی جلسہ نہیں

رکے گا ، تم کہتے ہو کرسیاں نہیں دوں گا، ٹینٹ نہیں دوں گا ، کیا داروغہ والا کے

اجتماع میں کوئی کرسی نظر آرہی ہے ، کیا ان لوگوں کو کرسیوں کی ضرورت

ہے ۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت تمہیں تیرہ

دسمبر کو روکے گی تو کیا تم رک جاؤ گے ، جلسے کی اجازت نہ ملی تو کیا

جلسے نہیں ہوگا ۔ ملتان میں لوگوں کو جلسے کی اجازت نہ ملی تو سڑک پر جلسہ

ہو گیا، پھر لاہور تو لاہور ہے ، جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میری لاہور سے بہت سی امیدیں ہیں ،

جب لاہو ر بولتا ہے

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں