77

میرے پیارے دوست جلدی سے ٹھیک ہوجائو، بشریٰ انصاری

Spread the love

پیارے دوست بشریٰ انصاری

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز نیوز)1978ء سے شوبز انڈسٹری پر راج کرنے

والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اداکار

بہروز سبزواری کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر دْعائیہ پیغام جاری کیا

ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے سینئر اداکار بہروز

سبزواری کے ہمراہ ماضی کے دنوں کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں

شوبز انڈسٹر ی کے دونوں سینئر اداکاروں کے چہروں پر ہمیشہ رہنے والی

مْسکراہٹ ہے۔بشریٰ انصار ی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے سب

سے پیارے دوست بہروز جلدی سے ٹھیک ہوجائو۔اداکارہ نے کہا کہ ‘میں تمہاری

جلد صحتیابی کی منتظر ہوں اور میری طرف سے تمہیں ڈھیر سارا پیار۔اْنہوں

نیاپنی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارفین کے لیے خصوصی کمنٹ کرتے ہوئے

لکھا کہ ‘بہروز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، براہِ کرم اْن کے جلد صحتیاب

ہونے کے لیے دْعا کیجیے۔واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق اداکار بہروز سبزواری

نے علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ دنوں کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کے

نتائج مثبت آئے اور اب وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

پیارے دوست بشریٰ انصاری

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں