لاکھوں درخت نذر آتش 56

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے لاکھوں درخت نذر آتش

Spread the love

چناری (صرف اردو آن لائن نیوز) لاکھوں درخت نذر آتش

ضلع جہلم ویلی کے مختلف علاقوں میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت

لگائے گئے لاکھوں درخت شر پسند عناصر کی جانب سے نذر آتش کر کے قومی

خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کی خبریں میڈیا میں آنے کے بعد

مہتمم جنگلات تجدید ڈویژن ہٹیاں بالا نے اپنے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی

سے بچنے کے لیے بے بنیاد پریس رہلیز جاری کروا دی عوامی حلقوں میں سخت

غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی عوامی حلقوں کا اعلی سطحی تحقیقات اور ذمہ داران

کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق بارشوں کے بعد

دوبارہ موسم صاف اور زمین خشک ہونے کے بعد ایک بار پھر ضلع جہلم ویلی

کے مختلف باالخصوص چناری سے ملحقہ علاقوں میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ

کے تحت لگائے گئے لاکھوں درخت شر پسند عناصر کی طرف سے جلا کر قومی

خزانہ کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچا دیا گیا ان درختوں کو بچانے اور

شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کے بجائے مہتمم بلین ٹری سونامی پراجیکٹ

ہٹیاں بالا اور دیگر ذمہ داران علاقہ سے غائب ہو گئے میڈیا میں خبریں آنے کے

بعد ٹی بی ٹی ٹی پی کی جانب سے کسی بھی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لیے

بے بنیاد پریس رہلیز جاری کی گئی جس میں دعوی کیا گیا کہ بلین ٹری سونامی

پراجیکٹ کے تحت لگائے پودے محفوظ ہیں لوگوں نے اپنے ملکیتی رقبہ جات میں

آگ لگائی ہے جن جن علاقوں میں آگ لگا کر درختوں کو نذر آتش کیا گیا ان

علاقوں میں میں واضع طور پر بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی مارکنگ نظر آرہی

ہے عوامی حلقوں نے مہتمم بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ہٹیاں بالاکی جانب سے

اپنی نا اہلی چھپانے اور اپنے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لیے

جھوٹ پر مبنی پریس رہلیز کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم

،وزیر جنگلات،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ

ضلع بھر باالخصوص چناری کے ملحقہ علاقوں میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ

کے معائنہ کے لیے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے کر انکوائری کروائیں دوھ د کا

دوھ د اور پانی کا پانی ہو جائے گا پھر آگ لگانے والوں اور ان کے سہولت

کارروں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے تانکہ قومی خزانہ

کو نقصان پہنچانے والوں کا قلع قمع ممکن ہویاد رہے کہ ہر سال نئے درخت لگانے

کے نام پر کروڑوں روپے کے بلات بنائے جاتے ہیں اور انھیں بچانے کی کبھی

کوشش نہیں کی گئی تانکہ آئندہ سال نئے درخت لگانے کے نام پر دوبارہ کروڑوں

کے بل بنا دیے جائیں

لاکھوں درخت نذر آتش

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں