راولپنڈی رکشے میں دھماکہ 51

راولپنڈی: رکشے میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

Spread the love

راولپنڈی ( صرف اردو آن لائن نیوز ) راولپنڈی رکشے میں دھماکہ

راولپنڈی کے مصروف ترین علاقے پیر ودھائی میں ہونے والے دھما کے کے

نتئجے میں کم سے کم 7 افراد زخمی اور ایک جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے

مطابق دھماکے کے بعد ایک رکشے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتئجے میں کم

سے کم 7 افراد زخمی اور ایک جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں

لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ریسکیو حکام نیعینی شاہدین کے حوالے سے

بتایا کہ اچانک رکشہ میں زوردار آواز کے بعد آگ لگی۔ پولیس کے مطابق پولیس

موقع پر پہنچ گئی واقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے وجہ سلنڈر یا جنریٹر

دھماکہ بھی ہو سکتا ہے۔ جائے وقوعہ کو کورڈن آف کردیا ہے۔ زخمیوں کو

نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان پولیس

کے مطابق دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،پولیس اس کی تحقیقات

کر رہی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس

سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکے کے

ذمہ دار وں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ واقعے کی تفتیش کر کے ذمہ

داروں کا تعین کیا جائے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے زخمیوں کو بہترین طبی

سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامی حکام زخمیوں

کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کی خود نگرانی کریں۔

راولپنڈی رکشے میں دھماکہ

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں