47

پی ڈی ایم ملتان میں لاشوں پر سیاست کرنا چاہتی تھی، فردوس عاشق اعوان

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) لاشوں پر سیاست

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے

کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک دن پہلے ہی قاسم باغ سٹیڈیم ملتان کو خالی کر کے چلی

گئی تھی، انکا مقصد جلسہ کرنے کا نہیں بلکہ ریلی نکالنے کا تھا، 500افراد نے

سٹیڈیم کے تالے توڑے کر اس پر قبضہ کیا اور جب انہیں معلوم ہوا کہ اسٹیڈیم

بھرنا ان کے بس کی بات نہیں تو اپنا سامان اٹھا کر گھنٹہ گھر چوک چلے گئے،

اپوزیشن جس کو ٹھاٹھے مارتا سمندر کہہ رہی ہے وہ ایک گھنٹہ گھر چوک میں ہی

سما گیا۔ 90شاہراہ قائداعظم پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے ہمراہ پریس

کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش تھی کہ حکومت کو

اشتعال دلایا جائے ۔اپوزیشن کا اصل مقصد فساد کروانا ہے۔یہ ملتان میں سانحہ ماڈل

ٹان جیسا واقعہ کروانا چاہتے تھے۔ پنجاب حکومت نے اپنی فہم و فراست سے

معاملے کو حل کیا اور پی ڈی ایم کے ناپاک عزائم کو بھانپتے ہوئے پولیس کو

راستے سے ہٹنے کا حکم دیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ رانا ثنا اللہ پریس

کانفرنس کے دوران حکومت کو مکے دیکھاتے رہے۔ ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ

حکومت مکوں،ڈنڈوں سے نہیں ڈرتیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کہ

زمہ داری ہے، نہتے عوام پر طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے۔ لاہور جلسے سے

متعلق معاون خصوصی نے کہا کہ ابھی تک اپوزیشن کی جانب سے جلسہ کے

حوالے سے درخواست ہی نہیں دی گئی، پی ڈی ایم کو تو لاہور میں جلسے کیلئے

کنوینئر ہی نہیں مل رہا۔ حکومت اپوزیشن کی جانب سے درخواست موصول ہونے

کے بعد جلسہ سے متعلق فیصلہ کرے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ تحریک

انصاف سیاسی اور جمہوری پارٹی ہے اور ہماری سیاسی ٹریننگ ہے ہم لوگ

مخالف بیانیہ کو برداشت کرنے اور ہضم کرنے کا ظرف بھی رکھتے ہیں۔ انہوں

نے کہا کہ راجکماری کی کنیز اول جب آئینی عمل سے منتخب وزیر اعظم اور

وزیر اعلی کو گھر بھیجنے کی بات کرتی ہیں تو اس کے پس پردہ مقصد سیاسی

انتشار اور افراتفری پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت

میں 2023تک آئینی وقانونی ہتھوڑوں کے ذریعے اپوزیشن کے سینے پر مونگ

دلتے ہوئے جاتی امرا کے شاہی خاندان کی خواہشات کو ملیامیٹ کرتے رہیں گے۔

لاشوں پر سیاست

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں