44

عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا’ چودھری پرویزالٰہی

Spread the love

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) عوام کی فلاح و بہبود

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی

بھروانہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سابق وزیراعظم چودھری

شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی

صورتحال پر بھی تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کی

فلاح و بہبو دکیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، کسانوں کو خوشحال کرنے کیلئے ان کے

جائز مطالبات کو منظور کرنا ہو گا، تاجر اور کسان معیشت کو سنبھالا دینے میں

اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر غلام بی بی بھروانہ نے کہا کہ پنجاب

اسمبلی آپ کی زیر صدارت احسن طریقے سے چل رہی ہے، جتنی قانون سازی آپ

نے کی ہے باقی اسمبلیوں میں اتنی نہیں ہوئی، بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ نے مثالی

کام کیے، ریسکیو 1122، مفت ادویات کی فراہمی، مفت تعلیم و کتابوں کی فراہمی

تاریخی منصوبے ہیں، کسانوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ تک زرعی ٹیکس معاف کر

کے آپ نے کسانوں کی مشکلات میں نمایاںکمی کی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ آج

بھی آپ کو سنہری حروف میں یاد کرتے ہیں۔

عوام کی فلاح و بہبود

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں