69

وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کرونا ویکسین کی خریداری

وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری

دے دی ۔ منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل

سلطان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے کرونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ

ڈالر کی منظوری دے دی ۔ انہوںنے کہاکہ ویکسین کی خریداری کے لیے خود

کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ وفاقی کابینہ کو

کرونا ویکیسن کے مراحل کے حوالے اے بریفنگ دی گئی،ویکسین کے پہلے

مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوںنے

کہاکہ ویکسین کے حوالے سے سات اہم جزئیات کا خیال رکھا گیا ہے ،سب سے

پہلے کرونا ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پینسٹھ سال سے زائد افراد

کو دوسری ترجیح دی جائے گی،شفافیت کے لئے ایک کابینہ کمیٹی بنائی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ ایک سے زیادہ کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گا،سو ملی گرام پانچ

ہزار چھ سو ساٹھ روپے میں ملے گی انہوںنے کہاکہ نو ہزار سے زائد پہلے قیمت

پہلے پڑ رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ کورونا انجکشن کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی

ہے۔

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں