123

عالمی شہرت یافتہ شیف فاطمہ علی کی نماز جنازہ میں چیف جسٹس سمیت اہم شخصیات کی شرکت

Spread the love

لاہور(صرف اردو ڈاٹ کام)سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی صاحبزادی پاکستانی نڑاد عالمی شہرت یافتہ شیف فاطمہ علی مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ میں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ ،مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سردار شمیم خان ،جسٹس شہرام سرور چودھری ،سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں ،وکلاء اور سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،فاطمہ علی 18سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہوئی تھیں،انہوںنے امریکی ٹی وی شو ٹاپ شیف میں حصہ لے کر ساتویں پوزیشن حاصل کی تھی،وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور چند روز قبل امریکہ میں انتقال کرگئی تھیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان میں جتنے لوگ بڑے عہدوں پر فائز ہیں، حکومت یا بیورو کریسی میں ہیں سب کے بچے ملک سے باہر ہیں اور امریکہ کینڈا یا دوسرے ممالک کے شہری ہیں فاطمہ علی بھی پاکستانی نژاد امریکی شہری تھیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں