این 95 ماسک چین 48

ماسک کی اہمیت کے لیے سعودی وزارت صحت کی نئی مہم

Spread the love

سعودی وزارت صحت مہم

ریاض (صرف اردو آن لائن نیوز) سعودی وزارت صحت مہم

سعودی عرب کی وزارت صحت نے وبا کے دنوں میں عوام الناس کے تحفظ اور

اسن کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کئی مہمات اور پروگرامات شروع کیے

ہیں۔ انہی مہمات میں ایک نئی مہم”عیونک تکفی” کے سلوگن کے ساتھ شروع کی

گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ”عیونک تکفی” کا مطلب ہے کہ آپ کے چہرے

پر آنکھوں کا نمایاں رہنا کافی ہے۔ چہرے کے باقی حصے کو آپ وبا سے بچانے

کے لیے ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں۔ اس مہم کا اولین مقصد کرونا کی وبا سے

شہریوں بچانا اور ان میں ماسک پہننے کے لیے رضاکارانہ طور پر شعور پروان

چڑھانا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گھرسے باہر قدم رکھتے ہی ہر شہری کو

اپنے چہرے کو ڈھانپ لینا چاہیے۔ چہرے کو میڈیکل ماسک، کپڑے کے ماسک یا

کسی رومال کے ذریعے اچھی طرح ڈھانپا ضروری ہے اور چہرے کو ڈھانپتے

ہوئے منہ اور ناک کو چھپانا ضروری ہے۔اس رضاکارانہ مہم کو شہریوں میں عام

کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ مختلف مصنوعات کے ذریعے بھی

مشتہر کیا گیا ہے۔ مہم کو مزید فعال اور کامیاب بنانے کے لیے وزارت صحت کو

دوسرے سرکاری اور نجی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔سعودی وزارت صحت

نے رواں سال وبا پھیلنے کے بعد کرونا سے بچیے کے عنوان سے مہم شروع کی

تھی۔ یہ بھی ایک رضاکارانہ مہم تھی جس کا مقصد عوام میں COVIDـ19 کے

حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات پرعمل

درآمد یقینی بنانا تھا۔

سعودی وزارت صحت مہم

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں