57

پاکستانی معیشت کے خدمات سیکٹر میں6دہاہیو ں کے دوران ا ضافہ ہوا،ورلڈبینک

Spread the love

پاکستانی معیشت خدمات سیکٹر

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز)ورلڈ بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہاہے

کہ گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران پاکستان کی معیشت میں خدمات کے شعبہ میں

12.8 فیصد اورصنعتی شعبہ میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ قومی معیشت کے

اہم ستون زرعی شعبہ کا معیشت میں حصہ 14.4 فیصد کم ہوا ہے ۔ ورلڈ بینک کے مطابق 1960 کی دہائی میں خدمات کا شعبہ مجموعی قومی معیشت میں

44.5 فیصد، صنعت 17.7 فیصد اور زراعت کا حصہ 37.8 فیصد تھا۔ 1970 کی

دہائی میں خدمات کے شعبہ کا حصہ 4.1 فیصد کے اضافہ سے 48.6 فیصد تک بڑھ گیا، اسی طرح صنعتی شعبہ کا حصہ بھی 2.9 فیصد اضافہ کے ساتھ

20.6 فیصد تک پہنچ گیا تاہم زراعت کے شعبہ کا حصہ 7فیصد کم ہوکر 30.8

فیصد تک آگیا۔ 1980 کی دہائی میں بھی خدمات اور صنعت کے شعبوں کا حصہ

بالترتیب 5 فیصد اور 0.2 اضافہ سے 53.6 فیصد اور 20.8 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ زرعی شعبہ کا حصہ مزید 5.2 فیصد کم ہوکر 25.6 فیصد تک آگیا

2000 کی دہائی میں اس رجحان میں تھوڑی تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران

خدمات کے شعبہ کا ملکی معیشت میں حصہ بڑھ کر 57.9 فیصد تک پہنچ گیا تاہم صنعت اور زراعت کے شعبوں کے حصوں میں کمی ہوئی۔ صنعت کا حصہ

19.1 فیصد اور زراعت کے شعبہ کا حصہ 23 فیصد تک سکڑ گیا۔

پاکستانی معیشت خدمات سیکٹر

صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ٹی وی مباحثے میں ٹرمپ کو ’مسخرہ‘ کہہ دیا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں